اربعین حسینی کے موقع پر قرآنی موکبوں کو تین ہزار قرآن مجید کا تحفہ

IQNA

اربعین حسینی کے موقع پر قرآنی موکبوں کو تین ہزار قرآن مجید کا تحفہ

9:01 - September 11, 2022
خبر کا کوڈ: 3512694
ایکنا تہران- مقام معظم رهبری کے ادارہ اوقاف و فلاح بہبود کے تعاون سے حشد الشعبی کے قرآنی موکبوں کو تین ہزار جلد قرآنی نسخے پیش کیے جائیں گے۔

ایکنا نیوز- تین ہزار قرآنی مجید کا تحفہ رہبری آفس کے اعلی کونسل کی جانب سے نجف کربلا کے راستے پر قایم اہم قرآنی موکبوں کو بطور تحفہ پیش کیے جائیں گے جو زائرین کی رہنمائی کے لیے حشد الشعبی تنظیم کے تعاون سے قایم کیے گیے ہیں۔

 

ان قرآنی نسخوں کو شہید قاسم سلیمانی اور شہید ابومھدی المھندس کی یاد میں بطورتحفہ پیش کیا جائیگا۔

 

اربعین کمیٹی کے تعلیمی ثقافتی امور کے سربراہ سیدمحمد موجانی کا کہنا تھا: تہران مئیر اور سٹی کونسل کے تعاون سے دس ہزار پیکٹ تیار کیا گیا ہے جنمیں کلرپنسل، سجادہ نماز، تسبیح اور کھلونے شامل ہیں انکو قرآنی موکبوں میں زایرین کے بچوں کو تحفہ دیا جائیگا۔/

4084427

نظرات بینندگان
captcha