سعودی عرب میں ربورٹ موذن نے کام شروع کردیا

IQNA

سعودی عرب میں ربورٹ موذن نے کام شروع کردیا

9:05 - September 12, 2022
خبر کا کوڈ: 3512703
ایکنا تہران- سعودی عرب نے خطبه، تلاوت قرآن اور اذان کے لئے حرمین شریفین میں ربورٹ تعین کردیا.

ایکنا نیوز- نیوز ایجنسی الخلیج الجدید کے مطابق ربورٹ برائے «تلاوت، خطبه و اذان» حرمین شریفین انتظامیہ کی جانب سے مقرر کیا گیا ہے۔

اس ربورٹ کو کام میں لینے کی وجہ آرٹیفیشل انٹلی جنس سے زایرین کے لیے خدمات انجام دینا ہے۔

اس ربورٹ سے حرم میں پیغام رسانی، اذان دینے اور دیگر تبلیغی پیغامات کی ترسیل ہے جس کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استفادہ کیا گیا ہے۔

حرمین شریفین کے سربراہ شیخ عبدالرحمن السدیس کا اس ربورٹ بارے کہنا تھا: جدید ربورٹ ایک اہم پروجیکٹ کا حصہ ہے جو ویژن 2030 کا حصہ ہے اور اس کا مقصد زائرین حرمین کو بہتر خدمات فراہم کرنا ہے۔

حرمین شریفین امور کے سربراہ کے مطابق حال ہی میں مختلف ربوٹوں سے اسپرے کرانے اور صفائی کے کام لیے جارہے ہیں۔/

4084636

نظرات بینندگان
captcha