عبادت اور روحانی پیدل روی

IQNA

سیدالشهدا(ع) کے ساتھ اجتماعی زندگی/ ۲

عبادت اور روحانی پیدل روی

9:46 - September 13, 2022
خبر کا کوڈ: 3512710
قرآنی ماہر کے مطابق حج سے شروع ہونے والے روحانی اور عبادتی پیدل روی ہی سے اربعین پیدل روی کا آئیڈیا لیا گیا ہے۔

ایکنا نیوز- اربعین امام مظلوم کے ایام کی مناسبت سے قرآن شناسی کے ماہر حجت‌الاسلام سیدجواد بهشتی کے درس بعنوان  «سوشل لائف اور سیدالشهدا(ع)» پر نظر ڈالتے ہیں جسمیں وہ امام حسین(ع) کی سیرت اور آج کی زندگی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہیں:

مقدس واک یا پیدل روی کا آغاز مناسک حج سے شروع ہوتا ہے جہاں حج میں لوگ مسلسل مصروف عمل رہتے ہیں وہ آغاز ہی سے اپنے شہروں سے حرکت کا آغاز کرتے ہیں، وہ مقرر جگہ پہنچتے ہیں تو لباس تبدیل کرتے ہیں اور احرام پہنتے ہیں اور رب کو لبیک کہتے ہوئے کہتا ہے: لبیک پروردگار میں آگیا ہوں۔

جب بندہ مکہ میں مسجد الحرام میں پہنچتا ہے، پیدل چلنا شروع  کرتا ہے، سات طواف کرتا ہے، نماز ادا کرکے دوبارہ دو پہاڑ کے درمیان سات چکر لگاتے ہیں اس وقت کی یاد میں جب ھاجر نے اپنے بیٹے اسماعیل کے لیے پانی ڈھونڈنے کے لیے سات بار یہاں کا چکر لگایا، یہ مقدس واک یا پیدل روی ہے جس کو خدا نے حاجیوں کے لیے لازمی قرار دیا ہے۔

احرام سے نکلنے کے بعد حجاج کرام باہر آتے ہیں اور آٹھ ذی الحجہ کو عرفات کی طرف جاتے ہیں، وہ ہوٹل و شہر کے شور و غل سے نکل کر عرفات کی پاک فضا میں آتے ہیں تاکہ خدا اور حقیقت کو جان لیں۔ رات کے اختتام پر عرفات سے نکل کر وہ ایک اور صحر مشعر کی جانب جاتے ہیں

شعور بیدار کرنے کے لیے طلوع آفتاب کے بعد عید قربان کے دن وہ سرزمین منا کا رخ کرتے ہیں اور شیطان سے مقابلہ کے لیے (چھوٹے، درمیانہ اور بڑے شیطان) کو پتھر مارتے اور قربانی دینے کے لیے آمادہ ہوتے ہیں۔

اربعین یا چہلم امام مظلوم کے موقع پر واک یا مشی اسی طرز پر شروع کیا گیا ہے،ائمه اطهار(ع) کے پاس سواری کے انتظامات تھےکہ وہ حج پر جاتے مگر وہ پیدل کا سفر کرتے تاکہ اپنا عشق کا اظھار کرسکے اور کہے: «خدایا میں تیرا شیدائی ہو، پاوں اور جان جل گیے ہیں تاہم تیرا ذکر میرے لب پر ہے» اسی طرح دیگر ہمسفروں کی مدد بھی کرتے ہیں.»

نظرات بینندگان
captcha