ایکنا نیوز کے مطابق کربلا کے گورنر «نصیف الخطابی» نے گذشتہ روز پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا: اب تک لاکھوں عراقی زائرین کے علاوہ تیس لاکھ غیرزائرین اربعین امام عالی مقام کے لیے کربلا آچکے ہیں۔
انکا کہنا تھا کہ کربلا کے تمام راستوں سے زائرین کی آمد کا سلسلہ جاری ہے اور بعض راستوں کی بندش کا افواہ غلط ہے اور تمام راستوں سے بلا مانع زائرین آرہے ہیں۔
الخطابی کا کہنا تھا: توقع ہے کہ چہلم پروگرام کے آخر تک کربلا میں دو کروڈ زائرین آسکتے ہیں جنمیں غیرملکی زائرین بھی شامل ہیں۔
مشترکہ کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم کے بریگیڈیر «تحسین الخفاجی» کا کہنا تھا کہ تمام متعلقہ اداروں سے مکمل ہم آہنگی ہے اور سیکورٹی کے علاوہ اطلاع رسانی اور ہوائی روٹس کی بھی کڑی نگرانی کی جارہی ہے۔
عراقی وزیر اعظم مصطفی الکاظمی نے بھی اس موقع پر سخت ترین سیکورٹی اقدامات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ سیکورٹی، صحت اور دیگر سہولیات کی فراہمی پر پوری نگرانی ہے اور تمام زائرین کی بلامانع زیارت کے امکانات فراہم کیے جارہے ہیں۔/
4084872