برطانوی اسلامی مرکز میں بلڈ ڈونیشن کا ریکارڈ

IQNA

برطانوی اسلامی مرکز میں بلڈ ڈونیشن کا ریکارڈ

10:55 - September 19, 2022
خبر کا کوڈ: 3512748
ایکنا تہران- اسلامی مرکز «حسین کون ہے» کی مہم میں ایک دن میں ریکارڈ خون وقف کرنے کا کارنامہ درج ہوا۔

برطانوی اسلامی مرکز میں بلڈ ڈونیشن کا ریکارڈ

ایکنا نیوز کے مطابق گارڈین کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ برطانیہ کے اسلامی فلاحی مرکز نے برطانوی وزارت صحت کی درخواست پر بلڈ ڈونیشن کی مہم چلائی جس پر ایک دن میں سے سے زیادہ خون وقف کرنے کا ریکارڈ درج ہوا۔

رضاکارانہ طور پر یہ مہم اگست میں Who Is Hussain مرکز کے تعاون سے شروع کی گئی جسمیں

 #GlobalBlood Heroes  کے ساتھ برطانیہ بھر میں ستائیس مراکز میں مختلف ممالک جیسے ارجنٹائن، عراق اور تھائی لینڈ میں بھی 37000 افراد نے خون وقف کیا، بلڈ ڈونیشن کا آغاز نیوزی لینڈ سے ہوا اور امریکہ تک پہنچا۔

مذکورہ مرکز کے ڈائریکٹر منتظر راعی کا کہنا تھا: خون وقف کرنے کا انسان دوستانہ عمل دنیا بھر میں لوگوں کو یکجا کرسکتا ہے، حیرت کی بات ہے کہ بہت سے افراد نے پہلی بار خون وقف کیا اور لوگوں نے عہد کیا کہ دوبارہ وقف کریں گے اور امید ہے کہ اگلے سال بھی یہ جاری رہے گا، اس مہم میں 37018 افراد نے خون وقف کیا جو گذشتہ سال 34723 سے بہت زیادہ تھا۔

محرم کے مہینے میں یہ ریکارڈ درج ہوا اور راعی کے مطابق ناقابل فراموش ہے کہ لوگ نے امام حسین کی قربانی سے جذبہ لیکر یہ کام کیا جنہوں نے ہزار سال پہلے قربانی پیش کیا۔

«حسین کون ہے؟» ایک غیر رسمی ادارہ ہے جس کا مقصد لوگوں کو سیرت امام حسین(ع) سے آگاہ کرانا ہے۔/

 

4086193

 

نظرات بینندگان
captcha