ایکنا نیوز- ادارہ اوقاف و فلاح بہبود سے وابستہ قرآنی مرکز کے سربراہ حمید مجیدیمهر نے ایکنا نیوز سے گفتگو میں کہا: ایران کے قومی قرآنی مقابلوں میں تمام صوبوں بالخصوص کردستان، سیستان و بلوچستان، مغربی آذربائیجان، جنوبی خراسان، گلستان، بوشھر اور ہرمزگان جہاں بڑی تعداد میں اہل سنت ہے وہاں سے بھی قرآء بھرپور انداز میں شریک ہیں۔
انکا کہنا تھا کہ تفسیر مقابلوں میں اہل سنت کے منابع سے بھی استفادہ کیا گیا ہے تاکہ مقابلوں میں
بین المذاہب وحدت نمایاں ہو اور اسی طرح ججز میں بھی اہل سنت ماہرین قرآن شریک ہیں۔
مجیدیمهر نے پیتالیسویں قرآنی مقابلوں کی دیگر خصوصیات پر بات کرتے ہوئے کہا: یہ اپنی نوعیت کا بے مثال مقابلہ ہے جسمیں مختلف اقوام، مذاہب اور علما کے نمایندے مقابلوں کی افتتاحی تقریب میں شریک تھے۔/
4086435