لیبریا میں حرم مطهر عباسی کی قرآنی سرگرمیوں میں اضافہ

IQNA

لیبریا میں حرم مطهر عباسی کی قرآنی سرگرمیوں میں اضافہ

9:16 - September 28, 2022
خبر کا کوڈ: 3512804
ایکنا تہران- لیبریا شیعوں کے وفد نے حرم مطھر عباسی میں قرآنی امور میں حرم کے نمایندوں سے ملاقات اور تبادلہ خیال کیا۔

ایکنا نیوز کے مطابق آستانہ مقدس عباسی کے نمایندے شیخ سعد ستار الشمری کا کہنا تھا: ملاقات میں لیبریا کے شیعوں کے نمایندہ وفد نے وہاں پر انسانی حقوق اور قرآنی سرگرمیوں پر بریفینگ دی۔

 

انکا کہنا تھا: لیبریا میں کافی تعداد میں عاشقان اهل‌ بیت(ع) موجود ہے جو معارف اسلامی اور تعلیمات میں دلچسپی رکھتے ہیں۔

 

الشمری کے مطابق مرکز مطالعات افریقہ اور آستانہ عباسی کے تعاون سے درجنوں کنواں تیرہ افریقی ممالک میں  کھودنے کا کام مکمکل کیا گیا ہے۔

 

آستانہ عباسی کے نمایندے کا براعظم میں قرآنی سرگرمیوں کے حوالے سے کہنا تھا: ہماری کوشش ہے کہ حقیقی اسلامی تعلیمات کی ترویج کے لیے انسان دوستانہ ثقافتی اور مذہبی پروگرام کے ساتھ یہاں فلاح و بہبود کے کام کریں ۔/

4088093

نظرات بینندگان
captcha