مسجد الحسین(ع) قاهره میں دوسری محفل قرآت

IQNA

مصری قرآء کے ساتھ؛

مسجد الحسین(ع) قاهره میں دوسری محفل قرآت

9:12 - October 08, 2022
خبر کا کوڈ: 3512841
ایکنا تھران- دوسری محفل حسن قرآت آج بروز ہفتہ کو مسجد الحسین میں منعقد ہوگی جسمیں ریڈیو مصر کے قرآء حاضر ہوں گے۔

ایکنا نیوز- نیوز ایجنسی «الیوم السابع» کے مطابق رات ساڑھے نو بجے محفل قرآت مسجد امام حسین(ع) میں ہوگی۔

 

مذکورہ محفل حسن قرآت وزارت اوقاف مصر کے تعاون سے اہم مساجد میں منعقد ہورہی ہیں جس کا مقصد قرآنی تعلیمات کی ترویج اور مساجد کو آباد کرنا ہے جس میں مصری قرآء کو دعوت دی گیی ہے۔

 

مصحف الازھر کمیٹی کے سربراہ «عبدالکریم صالح»، معروف قرآء جیسے احمد نعینع، شیخ محمود محمد الخشت، شیخ طه النعمانی، شیخ یاشر الشرقاوی، شیخ احمد تمیم المراغی، شیخ محمد فتح الله بیبرس، شیخ یوسف حلاوة، شیخ فتحی عبدالمنعم خلیف، شیخ هانی الحسینی، شیخ احمد عوض ابوفیوض ان محافل میں شریک ہوں گے۔

 

وزارت اوقاف مصر کے مطابق ان محافل میں شرکت سے کے لیے فری ہوگی۔

 

وزارت اوقاف مصر نے پروگرام ترتیب دیا ہے جس کے مطابق قرآء کو مساجد میں دعوت دیکر قرآت و تلاوت کی درستگی کی جائے گی جب کہ قرآن فھمی کے دورس بھی ہوں گے، خواتین کے لیے بھی حفظ و حسن قرآت کا اہتمام کیا گیا ہے۔/

4090058

نظرات بینندگان
captcha