ایکنا نیوز- نیوز ایجنسی «الاسبوع» کے مطابق تقریب میں دو قرآن مرکز «مصطفی بدوی» اور «کمال بربری» جو مصری صوبہ «سوئز» میں موجود ہے ان کے حفاظ کے اعزاز میں منعقد کی گئی۔
الازھر قرآنی مرکز کے ڈائریکٹر کمال بربری حسن اور وزارت اوقاف مصر کے سویز میں نمایندے کا اس بارے میں کہنا تھا: تقریب حوصلہ افزائی جشن میلاد النبی کے حوالے سے منعقد کی گیی جس میں ستر بچے اور بچیوں کی حوصلہ افزائی کی گیی۔
انکا کہنا تھا: ان حفاظ میں 45 بچے الصفا شہر کے «کمال بربری» قرآنی مرکز سے تعلق رکھتے تھے جنمیں سے بعض نے پورا پارہ، نصف پارہ اور کچھ حصے حفظ کیے تھے اور انکو تسلی بخش اسناد دیے گیے۔
انکا کہنا تھا: صوبہ سویز کے پچیس قرآنی ننھے حفاظ بھی شریک تھے جو «مصطفی بدوی» مرکز سے تعلق رکھتے تھے۔
پروگرام میں تواشیح پڑھا گیا اور حفظ کرنے والے بچوں کو تعریفی اسناد دیے گیے۔/
.
4090122