ایکنا نیوز- بھارتی وزیراعظم نے گذشتہ اتوار کو رسول اکرم(ص) کی ولادت پر تبریکی پیغام جاری کیاجس پر دنیا بھر سے مسلمانوں نے اس اقدام کو سراہا.
مودی نے ٹویٹ کیا ہے: «میلاد النبی پر نیک تمناوں کے ساتھ دعا ہے کہ اس موقع پر امن و اتحاد اور رواداری معاشرے میں عام ہوجائے، عید مبارک »
اماراتی عالم دین وسیم یوسف نے رد عمل میں لکھا ہے: «امن و رواداری کا خوبصورت پیغام، آپکی سلامتی اور حفاظت کے لیے دعا گوہ ہوں. ہم اس وحدت کے پیغام پر خوشی کا اظھار کرتے ہیں.»
واضح رہے کہ کچھ مہینے قبل مودی نے بی جے پی رکن کی جانب سے رسول گرامی (ص) کی توہین پر ان کی حمایت کی تھی جس پر شدید اعتراضات ہوئے تھے اور ھیشٹیگ «الا رسول الله یا مودی» مصر اور سعودی عرب میں ٹاپ ٹرینڈ رہا. مختلف ممالک میں مسلم صارفین نے بھارتی بائیکاٹ کا مطالبہ کیا تھا تاکہ انڈیا ان ہتھکنڈوں سے باز آجائے۔/
4090701