مصر؛ «شیخ الازهر» قومی مقابلوں کا اعلان

IQNA

مصر؛ «شیخ الازهر» قومی مقابلوں کا اعلان

8:45 - October 18, 2022
خبر کا کوڈ: 3512908
ایکنا تھران- الازهر مدارس فاونڈیشن کے مطابق سالانہ «شیخ الازهر» مقابلوں کا رجسٹریشن شروع ہوچکا ہے۔

ایکنا - البلد نیوز کے مطابق سالانہ قومی مقابلہ ہر سال شیخ الازھر شیخ طیب کی زیرنگرانی منعقد کیا جاتا ہے جسمیں اسکولوں کے طلبا شرکت کرتے ہیں۔

منتظمین کے مطابق الازھر مدارس فاونڈیشن ان مقابلوں کا اہتمام کرتا ہے اور یہ مقابلے مصر کے تمام صوبوں میں منعقد کیے جاتے ہیں۔

 

مذکورہ فاونڈیشن کا کہنا تھا: اس سال مقابلوں میں چار کیٹگری شامل ہے جنمیں حفظ کل قرآن بمع ترتیل و حسن تلاوت، حفظ کامل قرآن، حفظ بیس پارے سورہ توبہ سے سورہ ناس تک، اور حفظ دس پارے سورہ عنکبوت سے سورہ ناس تک شامل ہیں۔

 

مقابلوں میں صرف الازھر سے وابستہ مدارس اور حفظ مراکز کے طلبا شریک ہوسکتے ہیں جنکی عمریں اٹھارہ سال سے کم ہونا ضروری ہے۔

 

مقابلوں میں جیتنے والوں کے لیے ایک لاکھ  پونڈ مختص کیا گیا ہے جب کہ دسویں پوزیشن تک کے طلبا کو انعامات دیے جائیں گے۔

مذکورہ مقابلے دنیا بھر میں معروف ہیں جنمیں نئی صلاحیتوں کو متعارف کرایا جاتا ہے۔/

 

4092384

نظرات بینندگان
captcha