ایکنا نیوز کے مطابق مسلم امہ کے درمیان اتحاد اور بھائی چارگی ہمیشہ ایک مقصد کے طور پر سب کی ترجیح رہی ہے اور تمام نشستوں میں اس پر تاکید کی جاتی ہے.
چھتیسویں وحدت اسلامی کانفرنس میں شریک روسی اسلامی یونیورسٹی کے سربراہ آرتور سلیمانوف (Artur Süleymanov) نے ایکنا سے گفتگو کی اور ایک سوال کے جواب مسلم امہ کے درمیان بڑی رکاوٹ کے حوالے سے کہا: امت کے درمیان کافی پیچیدگیاں اور مشکلات ہیں اور راہ حل صرف ایک ہے " صراط مستقیم" جس پر اسلام میں تاکید کی جاتی ہے۔
سلیمانوف کا کہنا تھا: صراط مستقیم اسلام اور تمام آسمانی مذاہب میں خلقت آدم و حوا سے متعارف رہا ہے۔ اگر قرآن مجید پر توجہ دی جایے تو معلوم ہوتا ہے کہ تمام انبیاء جو دین کی دعوت دینے آئے ہیں ان سب کے کاموں کی تکمیل آخری نبی حضرت محمد(ص) کے پیغام سے ممکن ہے۔
اسلامی یونیورسٹی کے سربراہ نے مذاہب و مسالک میں فرعی اختلافات کو فطری قرار دیتے ہویے کہا : اختلافات آراء موجود ہے تاہم اسکا مطلب دشمنی یا مقابلہ نہیں جیسے ان مسالک کے پیشواوں کے درمیان کو نزاع نہ تھا۔/
4091679