جکارتہ مسجد کا گنبد آتش سوزی میں شہید

IQNA

جکارتہ مسجد کا گنبد آتش سوزی میں شہید

8:00 - October 22, 2022
خبر کا کوڈ: 3512926
ایکنا تھران- اسلامی مرکز جکارتہ کی بڑی مسجد کو آگ لگنے کی وجہ سے شدید نقصان پہنچنے کی اطلاعات ہیں۔

ایکنا نیوز کے مطابق جکارتا کی جامع مسجد میں آگ لگنے کا واقعہ بدھ کے دن پیش آیا ہے جہاں مسجد کا بڑا گنبد شدید آگ کی وجہ سے گر پڑا۔

مقامی زرائع کے مطابق اس حادثے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں اور آگ سے دیگر حصے محفوظ رہے، تاہم سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گنبد شدید آگ کی وجہ سے گر جاتا ہے۔

 

فائربریگیڈ کا عملہ کچھ تاخیر سے اسلامی مرکز پہنچتا ہے جہاں دس گاڑیاں محنت کے بعد آگ کو قابو کرلیتی ہیں، آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں اور تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

 

پولیس کی ابتدائی تحقیقات میں کہا جارہا ہے کہ آگ مسجد میں ویلڈنگ کے دوران آگ کے شعلے بلند ہونے کی وجہ سے لگی ہے۔

 

اسلامی مرکز میں جامع مسجد کے علاوہ تجارتی کمپلیکس، تحقیقاتی اور تعلیمی مراکز موجود ہیں، قابل ذکر ہے کہ اس مسجد کے گنبد کو اکتوبر 2002 میں بھی آگ لگی تھئ جہاں پانچ گھنٹوں کے بعد آگ قابو کرلی گئی تھئ۔/

 

4093163

نظرات بینندگان
captcha