طلاب حوزہ کے لیے آستانہ حضرت عباس کا ساتواں قرآنی کورس

IQNA

طلاب حوزہ کے لیے آستانہ حضرت عباس کا ساتواں قرآنی کورس

18:16 - October 22, 2022
خبر کا کوڈ: 3512930
ایکنا تھران- عباسی کے حرم سے منسلک قرآن کی علمی اسمبلی نے 1444 ہجری میں دینی علوم کے طلباء کے لیے قرآنی منصوبے کے ساتویں دور کی تشکیل کا اعلان کیا۔

ایکنا - الکفیل نیوز کے مطابق یہ منصوبہ قرآن کریم علمی اسمبلی سے منسلک نجف قرآن انسٹی ٹیوٹ کی نگرانی میں منعقد ہوگا اور پہلے مرحلے میں اس میں تلاوت اور صحیح قراءت کے کورسز شامل ہوں گے۔ اور دوسرے مرحلے میں اس میں قرآنی علوم کے کورسز شامل ہوں گے۔

 

نجف اشرف میں قرآن کریم انسٹی ٹیوٹ نے اس پراجیکٹ میں شرکت کی شرائط کے بارے میں اعلان کیا: مذکورہ پروجیکٹ حوزہ علمیہ نجف اشرف میں دینی علوم کے طلباء کے لیے ہے اور تمام تقاضامندوں سے کہا کہ وہ اس کورس میں شرکت کے لیے مطلوبہ فارم بھرکر اعلان شدہ ایمیل یا میسنجر کے ذریعے ، انسٹی ٹیوٹ کو بھیجیں۔

یہ بھی کہا گیا ہے: اس کورس میں دروس کی تعداد 20 ہے، اور یہ کورس، حوزہ علمیہ نجف کے درسی نظام کے ساتھ ساتھ پیش کئے جائیں گے، ابتدائی مراحل یا اس سے اوپر کے طلباء کو اس کورس میں شرکت کی اجازت ہے۔ یہ کورسز پیش کردہ کورسز کے نظریاتی اور عملی امتحان کے ساتھ ختم ہوں گے۔

القرآن انسٹی ٹیوٹ نے اعلان کیا ہے: ان کورسز کے اعلیٰ درجے والوں کو اعزاز سے نوازا جائے گا، اور ان طلباء کو مالی انعامات دینے کے علاوہ، تمام قبول شدہ طلباء کو اس قرآنی کورس کی تکمیل کا سرٹیفکیٹ دیا جائے گا۔

یہ ساتواں سال ہے کہ حرم حضرت عباس علیہ السلام سے منسلک قرآن کریم کی علمی اسمبلی دینی علوم کے طلباء کے لیے خصوصی قرآنی کورسز کا اہتمام کر رہی ہے۔ ان کورسز کے انعقاد کا مقصد دینی علوم کے طلباء میں قرآن کریم کی پوزیشن کو بہتر بنانا اور نجف اشرف کے حوزہ میں قرآنی علوم کا احیاء کرنا ہے۔

4093327

نظرات بینندگان
captcha