مغربی- صیہونی اور تکفیری گٹھ جوڑ تیز

IQNA

مغربی- صیہونی اور تکفیری گٹھ جوڑ تیز

14:19 - October 27, 2022
خبر کا کوڈ: 3512977
ایکنا تھران- داعش نے امامزادہ شاہ چراغ کے مزار پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی.

ایکنا نیوز کے مطابق گذشتہ روز شیراز میں داعش کے 3 دہشتگردوں نے امامزادہ شاہ چراغ کے مزار پر حملہ کرکے زائرین پر فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں کم از کم 15 افراد شہید جبکہ 19 زخمی ہوئے تھے۔

 

اس حملے میں ملوث 2 حملہ آور گرفتار جبکہ 1 تاحال مفرور ہے۔

 

داعش نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے اپنے پیغام میں دعویٰ کیا ہے کہ: "خلافت کے سپاہیوں نے مہسہ امینی کے قتل کے 40ویں دن بدھ کی شام کو خدا کے فضل سے ان تمام مظلوموں کا بدلہ لیا ہے جنہیں رافضی حکومت نے مظاہروں کے دوران ہلاک کیا تھا۔ ہم رافضی حکومت کے خلاف بغاوت کی حمایت جاری رکھیں گے"۔

 

یاد رہے کہ امامزادہ شاہ چراغ کا اصل نام حضرت احمد بن موسیٰ ہے جو امام رضا علیہ السلام کے بڑے بھائی اور امام موسیٰ کاظم علیہ السلام کے سب سے بڑے بیٹے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ ایک منظم سازش کے تحت ایران میں معمولی مسائل کو ہوا دیکر مغربی، صیہونی اور تکفیری گٹھ جوڑ کے تحت ایران میں بد امنی پھیلانے کی کوشش کی جارہی ہے اور مختلف عنوانات سے ان سازشوں کو میڈیا پر اچھالا جارہا ہے۔

نظرات بینندگان
captcha