جامعہ المصطفی یونیورسٹی میں آٹھ زبانوں میں طلبا کا داخلہ

IQNA

جامعہ المصطفی یونیورسٹی میں آٹھ زبانوں میں طلبا کا داخلہ

6:20 - October 29, 2022
خبر کا کوڈ: 3512986
ایکنا تھران- جامعةالمصطفی العالمیه سربراہ کے مطابق اسلامی علوم میں ہزاروں طلبا آٹھ زبانوں میں آن لاین کورسز میں نام لکھوا چکے ہیں۔

ایکنا نیوز کے مطابق جامعةالمصطفی العالمیه کے سربراہ حجت‌الاسلام والمسلمین علی عباسی نے وزارت تعلیم کے سیکریٹری سے ملاقات میں جامعہ المصطفی کی سرگرمیوں سے ملکی اور بیرون ملک سطح پر آگاہ کیا۔

انہوں نے دسیوں ہزارغیرملکی اور مختلف اقوام و زبان سے تعلق رکھنے والے طلبا کے داخلے کے حوالے سے کہا: اس وقت جامعةالمصطفی العالمیه میں ایک سو پچاس مضامین اسلامی علوم، آرٹ اور زبان وثقافت کے حوالے سے پڑھایے جاتے ہیں۔

 

جامعةالمصطفی العالمیه سربراہ کا کہنا تھا: آن لاین کورسز میں آٹھ زبانوں میں ہزاروں طلبا کا داخلہ ہوا ہے جنکی فیزیکل حاضری کی گنجایش نہ تھئ، اسی طرح شارٹ ٹرم کورسز میں ہر سال ہزاروں طلبا اور اساتذہ مختلف ممالک سے یہاں سے کسب فیض کرتے ہیں۔

 

انہوں نے غیرملکی طلبا کو فارسی زبان سکھانے کے حوالے سے کہا کہ جامعةالمصطفی العالمیه کی نظر میں یہاں سے تحصیل علم کرنے والے ہمارے لیے گرانقدر سرمایے ہیں۔

انکا کہنا تھا کہ جامعةالمصطفی العالمیه ملکی ثقافتی علمی مرکز ہے اور یہ مرکز اسلامی انقلاب کے پیغام کو پھیلانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔/

 

4094881

نظرات بینندگان
captcha