ایکنا- ترک میڈیا کے مطابق ترکی کے مذہبی امور ادارے کے سربراہ علی ارباش نے جمعرات کو چار سے چھ سال کے بچوں کے ایک قرآنی مرکز کے دورے پر انقرہ میں کم عمری میں حفظ قرآن کو بہترین عمل کے طور پر تاکید کی۔
ارباش کا کہنا تھا: رسول اکرم (ص) نے تاکید کی ہے کہ ہم سات سال تک بچوں کو مذہبی تعلیم سے آراستہ کریں اور علما متفق ہیں کہ سات سال کی عمر تک انسان کی تربیت کا ستر فیصد حصہ تشکیل پاتا ہے اور ہمیں اس پر توجہ رکھنے کی ضرورت ہے۔
انکا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں کہ ہمارے بچے چار، پانچ اور چھ سال میں خدا اور انکے انبیاء کو پہچان لیں اور وطن سے محبت، علم سے محبت، نماز، احترام اور حسن اخلاق کو درک کریں۔
ترک مذہبی امور سربراہ نے تاکید کی کہ چار سے چھ سال تک بچوں کے حفظ پر کام کیا جایے اور یہ انقلابی قدم شمار ہوگا۔
ترک نیوز ایجنسی کے مطابق ترکی کی وزارت برائے مذہبی امور مختلف اقدامات سے ملکی اور بین الاقوامی سطح پر اسلامی تعلیمات کے فروغ میں اہم کردار ادا کررہی ہے۔/
4094975