امارات؛ تئیسویں حفظ قرآن کریم قومی مقابلوں کا آغاز

IQNA

امارات؛ تئیسویں حفظ قرآن کریم قومی مقابلوں کا آغاز

6:45 - October 29, 2022
خبر کا کوڈ: 3512990
ایکنا تھران- دبئی ایوارڈ قرآنی مقابلوں کی کمیٹی کے مطابق امارات کے تئیسویں قومی حفظ قرآن مقابلوں میں رجسٹریشن کا عمل شروع ہورہا ہے۔

ایکنا- البیان نیوز کے مطابق دبئی ایوارڈ قرآنی مقابلوں کی کمیٹی کے مطابق امارات کے تئیسویں شیخہ ہند بن مکتوم 2022 قومی حفظ قرآن مقابلوں میں رجسٹریشن کا عمل اسی ہفتے کو یکم نومبر سے شروع ہورہا ہے جو پندرہ دسمبر تک جاری رہے گا اور قرآنی مراکز پر نام لکھوائے جاسکتے ہیں۔

 

مقابلوں میں شرایط کے ساتھ چھ مقابلے منعقد ہوں گے جنمیں حفظ کامل قرآن مجید بمع تجوید، حفظ بیس پارے تجوید کے ساتھ، حفظ دس پارے بمع تجوید، حفظ پانچ پارے بمع تجوید صرف اماراتی شہریوں کے لیے، حفظ پانچ پارے تجوید کے ساتھ دس سال سے زیادہ عمر کے افراد کے لیے اور حفظ تین پارے دس سال سے اوپر کے شہریوں کے لیے۔

 

حآکم دبئی کے معاون خصوصی اور دبی قرآنی ایوارڈ کے سربراہ  ابراهیم محمد بوملحه کا اس بارے کہنا تھا: مذکورہ مقابلے امارات کے وزیراعظم شیخ محمد بن راشد آل مکتوم کی نظارت میں ہوں گے جس کا مقصد تعلیمات قرآن کی ترویج اور اس حوالے سے شہریوں کی حوصلہ افزائی ہے۔

 

مقابلوں کی کنفرم تاریخ کا اب تک اعلان نہیں ہوا ہے تاہم گذشتہ سال مذکورہ مقابلہ مارچ کو منعقد ہوا تھا۔/

4094987

نظرات بینندگان
captcha