ایکنا- عربی 21 نیوز کے مطابق 2022 ورلڈ کپ قطر کی تیاری کرنے والی کمیٹی کی کوشش سے دوحہ کی دیواروں پر مختلف احادیث کی خطاطی کی گیی ہے۔
سوشل میڈیا پر ان دیواروں کی تصاویر وائرل ہورہی ہیں جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اہم سڑکیں احادیث شریف سے مزین ہیں جنمیں اسلام کی روح اور سیرت رسول گرامی حضرت محمد(ص) کا اجاگر کرنے کی کوشش کی گیی ہے۔
قطری میڈیا کے مطابق دیواروں پر احادیث کی خطاطی کا مقصد بیس نومبر سے مقابلوں میں آنے والے شایقین کو اسلام سے روشناس کرانا ہے۔
قطر میں ۲۰ نومبر سے ۱۸ دسمبر تک ورلڈ کپ 2022 کے مقابلے منعقد ہوں گے اور قطر پہلا عرب ملک ہے جسمیں فٹبال ورلڈ کپ منعقد ہورہا ہے۔/
4096072