حضرت معصومہ (س) کی مقبولیت اور عظمت کی وجہ کیا ہے؟

IQNA

مریم حاج عبد الباقی:

حضرت معصومہ (س) کی مقبولیت اور عظمت کی وجہ کیا ہے؟

16:17 - November 06, 2022
خبر کا کوڈ: 3513052
ایکنا تھران- یونیورسٹی کی پروفیسر مریم حاج عبدالباقی نے حضرت معصومہ (س) کی مقبولیت کی وجہ کے بارے میں کہا: وہ بہت مخلص تھیں اور بہت تکلیفیں جھیلیں کیونکہ ان کے والد گرامی طویل عرصے تک قیدخانے میں تھے۔

ا‌یکنا نیوز-  حضرت معصومہ (س) کی وہ کون سی نمایاں اور اہم خصوصیات تھیں جس کی وجہ سے آپ شیعیت کی تاریخ میں زندہ جاوید ہیں، جب کہ تاریخ اسلام میں اور بھی امامزادے گزرے ہیں؟

حضرت معصومہ (س) بہت مخلص تھیں اور بہت تکلیفیں جھیلیں کیونکہ ان کے والد محترم ایک طویل عرصے تک قید میں تھے اور انہوں نے اپنے معزز بھائی کے عنوان سے امام رضا علیہ السلام کی دوری کو بھی برداشت کیا۔

ان کا مدینے سے مرو تک کا سفر بھی اپنے بھائی کی تصدیق اور تعظیم کے لیے تھا، خاص طور پر اس منفی کردار کو دیکھتے ہوئے جو امام رضا علیہ السلام کے بعض بھائیوں کے تھے اور وہ ان لوگوں کے ساتھ شامل ہو گئے تھے جنہوں نے فرقہ واقفیہ ایجاد کیا اور امام معصوم کو حقوق الہی اور خمس کو جمع کرنے سے انکار کیا۔

‌کیا عورتوں اور لڑکیوں کے لیے کسی خاص خصوصیت کی فہرست بنانا ممکن ہے جس کا مردوں میں فقدان ہو؟

جی ہاں؛ مثال کے طور پر لڑکیوں کی ایک خصوصیت یہ ہے کہ ان کی کردار سازی کی طاقت بہت زیادہ ہوتی ہے۔ سورہ یوسف میں بیان کیا گیا ہے کہ «قَالَ إِنَّهُ مِنْ كَيْدِكُنَّ إِنَّ كَيْدَكُنَّ عَظِيمٌ» ’’اس نے کہا کہ یہ تم عورتوں کا مکر ہے تمہارا مکر بہت عظیم ہوتا ہے‘‘ یہ حقیقت ہے کہ اللہ تعالیٰ نے لڑکوں کو اس طرح پیدا کیا ہے کہ وہ اپنی جسمانی طاقت کی وجہ سے زیادہ پہچانے جاتے ہیں، لیکن لڑکیاں اپنی سیاست اور تدبیر کی وجہ سے۔

بعض کا خیال ہے کہ وہ شہید ہوئی تھیں اور بعض کا خیال ہے کہ آپ کی وفات ہوئی۔ بہر حال، وہ شیعوں کے لیے خدا کا تحفہ ہیں، امام صادق علیہ السلام نے فرمایا؛ خدا کا ایک حرم ہے جو مکہ میں ہے۔ مدینہ میں پیغمبر اکرم (ص) کا حرم ہے، حضرت علی (ع) کا کوفہ میں حرم ہے اور ہم اہل بیت کا حرم قم میں ہے۔

 

 

4096552

نظرات بینندگان
captcha