ایکنا- فرنچ میڈیا کے مطابق جمعہ کے روز ہزاروں مظاہرین نے کفریہ ویڈیو کے خلاف غم اور غصے کا اظھار کیا۔
مذکورہ مظاہرہ مالی کی سپریم اسلامی کونسل کی دعوت پر منعقد ہوا جو ملک کے دارلحکومت باماکو کے خیابان استقلال پر کیا گیا۔
مالی میں معروف عالم دین شیخ عبدالله فدگا نے مظاہرے کے دوران فرنچ میڈیا سے گفتگو میں کہا: «جس نے گستاخی کی ہے وہ ناقابل بخشش ہے اور اسکو ہر صورت سزا ملنی چاہیے».
پولیس مظاہرین کی تعداد ہزاروں میں بتاتی ہے جب کہ منتظمین کے مطابق دس لاکھ افراد مظاہروں میں شریک تھے.
مقامی اسکول ٹیچر هابی دیالو نے اس موقع پر فرنچ میڈیا سے گفتگو میں کہا: «ہم مذاہب میں ڈائیلاگ چاہتے ہیں ایسی بے احترامی کسی کو قبول نہیں.»
مظاہرین نے بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر یہ نعرے درج تھے « توہین ناقابل قبول» اور «اسلام اور حضرت محمد(ص) کی توہین ممنوع» ۔
باماکو میں عدالتی ترجمان نے فرنچ میڈیا سے کہا کہ اس حوالے سے چھ افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور وہ پولیس کسٹڈی میں موجود ہیں۔/
4097117