اذان بارے مصری وزیر کا متنازعہ بیان

IQNA

اذان بارے مصری وزیر کا متنازعہ بیان

8:23 - November 08, 2022
خبر کا کوڈ: 3513077
ایکنا تھران- سابق وزیر آثار قدیمہ کا اذان بارے بیان پر سوشل میڈیا میں صارفین نے شدید غصے کا اظھار کیا ہے۔

ایکنا- نیوز ایجنسی امواج نیٹ کے مطابق سابق وزیر آثار قدیمہ مصر زاھی حواس کے اذان بارے بیان پر شدید اعتراضات کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے۔

ایک ٹی وی چینل پر گفتگو میں انہوں نے کہا: مصریوں کی بعض حرکتیں سیاحوں کی ناراضگی کا باعث بنتی ہیں لہذا ضروری ہے کہ اذان کی آواز صرف مساجد تک محدود رہے۔

 

سابق مصری وزیر کا کہنا تھا: جب میں الاقصر صوبے میں تھا تو مجھے احساس ہوا کہ ہرطرف سے سپیکروں کی آوازوں نے مجھے محاصرہ کیا ہے حالانکہ کوئی مذہبی شخص نہیں چاہتا ہے کہ دوسرے تکلیف اٹھائے۔

 

سابق مصری وزیر کے اس بیان کو اس حال میں پیش کیا گیا ہے جب امریکن ایکٹر مورگن فریمن نے اذان کی آواز کو ایک خوبصورت ترین آواز اور احساس قرار دیا ہے۔/

 

4097570

نظرات بینندگان
captcha