ایکنا- صدی البلد نیوز کے مطابق کم عمر قاری حمزه الهنداوی ایک قرآنی گھرانے میں پیدا ہوا ہے جو شروع سے قرآن کی طرف چلا گیا ہے۔
وہ چھٹی کلاس کا طالب علم ہے اور اس سال وہ الازھر تعلیمی ادارے میں منتقل ہوگا جہاں وہ قرآن، شریعت اسلامی اور عربی زبان کا درس سیکھنے کی کوشش کرے گا۔
شیخ محمد الحسینی عیطه، عبدالفتاح طاروطی اور دیگر معروف قرآء اس بچے کا آئیڈی ہے۔
«همنشین قرآن، کامیاب انسان ہے»، وہ جملہ ہے جس پر اعتماد کرتے ہویے حمزه الهنداوی نے قرآن، ترتیل اور قرآنی علوم کی طرف رخ کیا اور الازھر علما کے طرز پر علما کے لباس پہننے کا شوقین ہے۔
مصری بچہ مصری صوبہ «اسماعیلیه» کے شهر «ابو صویر» میں پیدا ہوا ہے تاہم اس وقت وہ اپنی فیملی کے ساتھ قاهره میں رہتا ہے اور اس وقت وہ کم عمر قاریوں میں شمار ہوتا ہے۔
وہ بڑی محلفوں میں جاتا ہے اور بڑے قرآء کے طرز پر ہاتھ میں تسبیح لیکر دلنشین آواز میں تلاوت کرتا ہے۔
وہ شاندار تلاوت سے سامعین کو داد دینے پر مجبور کرتا ہے اور انکی ویڈیو کلپس سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔/
4098391