جنرل عاصم منیر نے مرکزی مدرسہ دارالتجوید حفظ القرآن سے قرآن حفظ کیا

IQNA

جنرل عاصم منیر نے مرکزی مدرسہ دارالتجوید حفظ القرآن سے قرآن حفظ کیا

15:06 - November 25, 2022
خبر کا کوڈ: 3513218
ایکنا تھران- جنرل عاصم منیر خود بھی حافظ قرآن ہیں اور ان کے والد گرامی بھی حافظ قرآن تھے اور ان کے بھائی نے بھی قرآن شریف حفظ کیا ہوا ہے.

ایکنا- جیو نیوز کے مطابق فوج کے نئے سپہ سالار جنرل عاصم منیر نے مرکزی مدرسہ دارالتجوید حفظ القرآن ڈی اے وی کالج روڈ راولپنڈی سے قرآن کریم حفظ کیا ہوا ہے، ان کا تعلق راولپنڈی کے معروف دینی اور علمی گھرانے سے ہے۔

جنرل عاصم منیر خود بھی حافظ قرآن ہیں اور ان کے والد گرامی بھی حافظ قرآن تھے اور ان کے بھائی نے بھی قرآن شریف حفظ کیا ہوا ہے۔

نئے سپہ سالار کے والد گرامی راولپنڈی چھاؤنی کے طارق آباد اسکول کے پرنسپل تھے اور علم و ادب کے حوالے سے ان کے والد گرامی نے بڑا نام کمایا ہے، ان کو علمی دنیا میں بڑی عزت اور توقیر سے نوازا جاتا ہے، وہ عاجزی اور انکساری کی ایک روشن مثال تھے اور ان کے فرزند جنرل عاصم منیر بھی اپنے والد کے نقش قدم پر عمل پیرا ہیں۔

جنرل عاصم منیر پاکستان کے معروف مبلغ قرآن حافظ قاری خلیل احمد مرحوم کے شاگرد بھی ہیں، جنرل عاصم منیر اور ان کے خاندان کے افراد نے مرکزی مدرسہ دارالتجوید حفظ القرآن ڈی اے وی کالج روڈ راولپنڈی سے قرآن کریم حفظ کیا ہوا ہے۔

مدرسے کے منتظمین حافظ ایس اے رحمان سینئر ایڈووکیٹ سپریم کورٹ آف پاکستان، صدر منتظمہ کمیٹی حافظ طاہر خلیل، سیکرٹری جنرل حافط نسیم محمود، خلیل رئیس، مدرسہ اور طلبہ نے بھی جنرل عاصم منیر کو آرمی چیف مقرر ہونے پر پوری قوم اور اپنی مسلح افواج کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے نامزد آرمی چیف کے لیے نیک تمباوں اور نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا ہے۔

نام:
ایمیل:
* رایے:
captcha