امام اول امیرالمؤمنین(ع) سے منسوب قرآن لاہور میں پیش + تصاویر اور ویڈیو

IQNA

ایرانی کاوش؛

امام اول امیرالمؤمنین(ع) سے منسوب قرآن لاہور میں پیش + تصاویر اور ویڈیو

7:54 - November 26, 2022
خبر کا کوڈ: 3513224
ایکنا تھران- خانه فرهنگ ایران لاهور کی جانب سے امیرالمؤمنین حضرت علی(ع) سے منسوب قرآن نمایش میں پیش کیا گیا ہے۔

ایکنا نیوز کی رپوٹ کے مطابق جعمرات سے شروع ہونے والی نمایش میں مختلف اسلامی ثقافتی آثار، خطی نسخے، صوفیانہ کلام پر مبنی موسیقی اور فن پارے شامل ہیں۔

 

لاہور کے معروف «الحمراء» آرٹ گیلری میں منعقدہ نمایش میں پاکستان کے علاوہ، ترکی، سعودی عرب اور ایرانی آرٹسٹوں کے فن پارے پیش کیے گیے ہیں جنمیں چودہ سو سالہ اسلامی آثار اور تاریخ کا جلوہ نمایاں ہے جب کہ صوفیانہ موسیقی یا قوالی، کتب نمایش، ورکشاپ اور سیمینار بھی نمایش کا حصہ ہے۔

نمایش کا ایک اہم حصہ تاریخی اور نایاب قرآنی نسخوں کا شعبہ ہے جہاں مختلف دیدہ زیب اور نادر قرآنی نسخے موجود ہیں۔

 

ویڈیو کا کوڈ

 

قرآنی شعبے میں امیرالمؤمنین حضرت علی بن‌ابیطالب(ع) سے منسوب قرآنی نسخہ جو آستانہ قدس رضوی کا نسخہ ہے اور خط کوفی میں لکھا ہوا ہے اس نمایش میں حاضری کی توجہ کا مرکز بن چکا ہے۔

مذکورہ خط کوفی کا نسخہ خانه فرهنگ ایران لاهور میں رکھا ہوا ہے جو بعض نمایش میں پیش کیا جاتا ہے۔/

 

 

 

 

4101891

نظرات بینندگان
captcha