ایکنا- فلسطین الیوم نیوز کے مطابق پرتگال کو ہرا کر مراکش کی ٹیم ورلڈ کپ کے سیمی فاینل میں پہنچنے میں کامیاب ہوئی جس کے بعد اسٹیڈیم کے قریب مراکشی شائقین نے جشن منایا اور اس موقع پر فلسطینی پرچم لہر کر مسئلہ فلسطین کی حمایت کا اظھار کیا۔
دوحہ شہر میں جشن میں شائقین نے «فلسطین، فلسطین» کا نعرہ لگا کر خوشی منائی۔
مراکش کی قومی ٹیم اکیلی مسلمان ٹیم ہے جو سیمی فائنل میں پہنچی ہے اور مسلم دنیا کی نمایندگی کررہی ہے۔
جشن کی ویڈیو:
اسی حوالے سے فلسطینی تنظیم حماس نے بھی اس کامیابی پر مبارکبادی کا پیغام جاری کیا ہے ، اس حوالے سے ویڈیو کلیپ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ فلسطینی عوام کس طرح سے مراکشی ٹیم کی کامیابی پر خوشی کا اظھار کررہے ہیں۔
فلسطین کی ٹیم اگرچہ ورلڈ کپ کے مقابلوں میں شامل نہیں تاہم فلسطینی عوام کی حمایت مقابلوں کا حصہ بن چکی ہے۔/