حرمین شریفین میں اب چینی زبان بھی قابل استفادہ

IQNA

حرمین شریفین میں اب چینی زبان بھی قابل استفادہ

8:47 - December 12, 2022
خبر کا کوڈ: 3513338
ایکنا تھران- اداره امور مسجدالحرام و مسجدالنبی کے مطابق جمعہ کے خطبوں کو اب چینی زبان میں بھی سمجھا جاسکتا ہے۔

حرمین شریفین میں اب چینی زبان بھی قابل استفادہایکنا- مکه نیوز کے مطابق ادارہ امور مسجدالحرام و مسجدالنبی کی کمیٹی کا کہنا تھا کہ حرمین کی خدمات اب چینی زبان میں بھی قابل استفادہ ہے اور اب خطبہ عرفہ اور حرمین کے خطبوں کو دیگر زبانوں کے علاوہ چینی زبان میں بھی سنی جاسکتے ہیں۔

 

چینی زبان کے ساتھ اب قابل استعمال زبانوں کی تعداد  ۱۴ ہوگئی ہے جنمیں انگریزی، مالائی، فارسی، روسی، چینی، بنگالی، ترکی، ہوسا، اسپینش، سواحیلی، تاملی اور ہندی شامل ہیں۔

 

اداره امور مسجدالحرام و مسجدالنبی نے اس نیوز کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے: ادارے کے تعاون سے شرعی مسائل کے ترجمے، آرٹیفیشل انٹلی جنس سے سہولیات کی فراہمی اور ربورٹ سے زائرین کی خدمت کی کاوشیں جاری ہیں اور اسی حوالے سے زبانوں کی مشکل بھی حل کی جارہی ہے۔

 

ادارے کے حکام کے مطابق گذشتہ سال خطبہ عرفہ کو چودہ زبانوں میں ترجمہ کیا گیا اور دنیا بھر سے 200 ملین افراد نے ان خطبوں سے استفادہ کیا۔/

 

4106104

نظرات بینندگان
captcha