حماس کی جانب سے مسجدالاقصی میں اجتماع کی دعوت

IQNA

حماس کی جانب سے مسجدالاقصی میں اجتماع کی دعوت

7:03 - December 17, 2022
خبر کا کوڈ: 3513373
ایکنا تھران- فلسطینی تنظیم حماس نے یہودیوں کی عید هنوکا (جشن نور) کے موقع پر مسجدالاقصی میں فلسطینوں کو اجتماع کی دعوت دی ہے۔

ایکنا-  فلسطینی میڈیا کے مطابق حماس ترجمان محمد حماده نے فلسطینی عوام سے درخواست کی ہے کہ وہ غاصب رژیم کی سازشوں کے مقابل اور یہودی عید ھنوکا کے موقع پر مسجد الاقصی میں اپنی حاضری کو یقینی بنائے جہاں آٹھ دن تک جشن منانے کا اعلان کیا گیا ہے۔

 

صہیونی آباد کار گذشتہ کئی ہفتوں سے اس جشن کے نام اور بہانے پر اپنے حامیوں کو مسجد الاقصی آنے کی دعوت دیں رہے ہیں اور توقع کی جاتی ہے کہ اتوار کو صہیونی آباد کار بڑی تعداد میں ھنوکا جشن اور مناسک کے لیے یہاں آسکتے ہیں اور اس حوالے سے میدان براق میں معروف شمع دان کو روشن کردیا گیا ہے۔

 

حماده کا کہنا تھا: مسجدالاقصی کے خلاف صہیونی سازشوں جو صہیونی رژیم کی مدد سے کی جارہی ہیں اور اسکا مقابلہ ضروری ہے۔

 

انکا کہنا تھا کہ صہیونی رژیم کو عوام سمجھ چکے ہیں اور انکی بیداری کی وجہ سے اب تک تمام سازشیں ناکام ہوچکی ہیں۔

 

حماده کا کہنا تھا: صیہونی آباد کاری کے خلاف ہماری استقامت بھی جاری رہے گی اور لوگ خاموش نہیں رہیں گے۔

 

انکا کہنا تھا: علاقے میں گذشتہ تین مہینوں سے لوگوں کو بیدخل کرنے کی وارننگ اور ایک ہزار چار سو نئے مکانات کا شرمناک منصوبہ بند ہونا چاہیے اور فلسطینی عوام کو اس کا مقابلہ کرنا ہوگا۔

 

توقع کی جارہی ہے کہ یہودی جشن یا عند ھنوکا پر مسجد الاقصی میں صہیونی یلغار ہوسکتا ہے جو ایک عرصے سے مسجد الاقصی پر تسلط کا خواب دیکھ رہے ہیں۔/

 

4107328

نظرات بینندگان
captcha