زن، حجاب اور فیمنیسم سیمینار کا مقصد طلبا و طالبات کو آگاہی دینا ہے

IQNA

زن، حجاب اور فیمنیسم سیمینار بارے ایکنا رپورٹ؛

زن، حجاب اور فیمنیسم سیمینار کا مقصد طلبا و طالبات کو آگاہی دینا ہے

7:33 - December 18, 2022
خبر کا کوڈ: 3513379
ایکنا تھران- مصباح ایجوکیشنل اکیڈمی کے زیر اہتمام خواتین اور حجاب و فیمنیسم کے موضوع پر دو روزہ سیمینار منعقد کیا گیا ہے۔

ایکنا نیوز کی رپورٹ کے مصباح ایجوکیشنل اکیڈمی کے زیر اہتمام خواتین اور حجاب و فیمنیسم کے موضوع پر دو روزہ سیمینار منعقد کیا گیا ہے ۔

 دو روزہ سیمینار کوئٹہ شہر کے میجر نادر علی آڈیٹوریم میں منعقد کیا گیا ہے اور ہر سال کی طرح ایام فاطمیہ کے حوالے سے طلبا و طالبات کے لیے اس سال بھی علمی فکری نشست منعقد کی گیی ہے۔

 گذشتہ روز سیمینار کی پہلی نشست سے خطاب کرتے ہوئے علامہ کاظم بہجتی نے اسلام اور مغرب میں خواتین بارے کانسپٹ  پیش کرتے ہوئے کہا کہ اسلام عورت اور مرد کے خاندانی حقوق سے متعلق خاص فلسفہ رکھتا ہے۔

 

انکا کہنا تھا کہ اسلام عورت اور مرد کے مساوی حقوق کا مخالف نہیں بلکہ ان کے حقوق کی مشابہت کے خلاف ہے۔

 

مساوی ہونا، مشابہت سے مختلف ہے۔ لیکن آج مغربی دنیا میں کوشش کی جاتی ہے کہ عورت اور مرد کو قوانین و ضوابط ، حقوق و ذمہ داریوں میں ایک جیسی مشابہت کو وجود میں لائیں اور عورت اور مرد کے قدرتی فرق کو نظر انداز کر دیا جائے۔

 

انہوں نے مغربی دنیا کے تصورات پر روشنی ڈالتے خطاب میں کہا کہ اسلام کی جدیدیت ہر دور کے تقاضوں کو پورا کرتی ہے۔

اسلامی معاشرہ اصولوں پر جبکہ مغربی معاشرہ لبرل ازم پر قائم ہے۔ جس کی وجہ سے مغربی عوام آج ہماری تہذیب سے متاثر ہو رہی ہے جب کہ اسلام میں مرد و عورت کسی کو کمتری یا برتری کا مقام نہیں دیا گیا۔

 

زن، حجاب اور فیمنیسم سیمینار کا مقصد طلبا و طالبات کو آگاہی دینا ہے

 

انکا کہنا تھا  کہ مغربی معاشرے میں خواتین کو حقوق بتدریج دیئے گئے جبکہ اسلام نے اپنے آغاز سے ہی خواتین کے حقوق واضح کئے۔

 

علامہ کاظم بہجتی نے اپنے خطاب میں کہا کہ مغرب نے جب مسیحی تعلیمات کے رویے کے خلاف احتجاج کیا تو جب خاتون کی آزادی کا نعرہ لگایا تو ساتھ میں حجاب کو بھی نشانہ بنایا گیا۔

 

انکا کہنا  تھا مغرب کی تحریک حقوق نسواں کھوکھلا نعرہ ہے جس کا مقصد عورت کو اس کے حقیقی مقام سے گرانا اور ایک آلہ بنانا ہے۔

 

انکا کہنا تھا عورت کو اصل حقوق دین کامل اسلام نے دیئے۔ مغرب نے عورت کو ہر طرح سے مرد کے مساوی کہہ کر عورت کے ساتھ دھوکہ کیا۔

 

سیمینار میں کوئٹہ  کی یونیورسٹی اور کالج طالبات اور اساتذہ کے علاوہ نوجوان اور جوان طلبا بھی بڑی تعداد میں شریک تھے۔

 

سیمینار کے منتظمین کے مطابق معاشرے میں خواتین کو گمراہ کرنے کے حوالے سے فیمنیسم اور ان جیسے اصطلاحات سے معاشرے میں مسلم خواتین کے حجاب کو نشانہ بنایا گیا ہے اور مصباح القرآن اکیڈمی جو معاشرے میں اسلامی اقدار کے لیے کوشاں ہے ان کی جانب سے ایام فاطمیہ کی مناسبت سے یہ نشست منعقد کی جاتی ہے۔

 

اکیڈمی منتظمین کے مطابق جوانوں کو اسلامی اور قرآنی اقدار اور تعلیمات سے روشناس کرانا، انہیں ایک محب وطن اور اسلام دوست انسان بنانا اکیڈمی کے اہداف میں ترجٰیحات میں شامل ہے۔

 

مذکورہ سیمینار کی تصویری جھلکیاں قارئین کے لئے پیش خدمت ہیں۔

 

 

زن، حجاب اور فیمنیسم سیمینار کا مقصد طلبا و طالبات کو آگاہی دینا ہے

 

زن، حجاب اور فیمنیسم سیمینار کا مقصد طلبا و طالبات کو آگاہی دینا ہے

زن، حجاب اور فیمنیسم سیمینار کا مقصد طلبا و طالبات کو آگاہی دینا ہے

زن، حجاب اور فیمنیسم سیمینار کا مقصد طلبا و طالبات کو آگاہی دینا ہے

نظرات بینندگان
captcha