کالعدم شدت پسند طالبان نے بنوں میں مطالبات منطوری تک قیدیوں کو آزاد کرانے سے انکار کردیا

IQNA

کالعدم شدت پسند طالبان نے بنوں میں مطالبات منطوری تک قیدیوں کو آزاد کرانے سے انکار کردیا

15:16 - December 19, 2022
خبر کا کوڈ: 3513389
بنوں میں محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کی عمارت پر دہشت گردوں کے قبضے کو 15 گھنٹے سے زائد کا وقت گزر گیا جب کہ مسلح ملزمان ہتھیار ڈالنے اور یرغمال افراد کو رہا کرنے کے لیے تیار نہیں ہیں۔

 ایکنا- ڈان نیوز کے مطابق  گزشتہ روز بنوں میں محکمہ انسداد دہشت گردی کی عمارت میں زیر حراست دہشت گردوں نے عمارت کو قبضے میں لے کر تفتیش کاروں کو یرغمال بنا لیا تھا اور اپنی باحفاظت افغانستان منتقلی کا مطالبہ کیا تھا جب کہ رات گئے تک جاری رہنے والی جھڑپ میں 2 سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوگئے تھے۔

خیبرپختونخوا پولیس کے محکمہ انسداد دہشت گردی کے زیر انتظام چلائے جانے والے حراستی مرکز میں عسکریت پسند لاک اَپ سے باہر نکلنے میں کامیاب ہوگئے تھے اور سیکیورٹی اہلکاروں کو یرغمال بنا لیا تھا۔

پیر کے روز بھی بنوں میں صورتحال کشیدہ رہی، پولیس اور سیکیورٹی اداروں نے بنوں کینٹ کو گھیرے میں لیے رکھا ہے۔

نظرات بینندگان
captcha