حماس نے مسجد الاقصی کے دفاع کے لیے اقوام متحدہ کو خبردار کردیا

IQNA

حماس نے مسجد الاقصی کے دفاع کے لیے اقوام متحدہ کو خبردار کردیا

9:24 - December 20, 2022
خبر کا کوڈ: 3513395
ایران تھران- حماس نے غزه میں اقوام متحدہ کے نمایندے سے ملاقات میں قدس و مسجد الاقصی کے دفاع پر تاکید کردی۔

ایکنا- نیوز ایجنسی رای الیوم کے مطابق فلسطینی جہادی تنظیم (حماس) نے  اقوام متحدہ کے نمایندے تور وینسلاند سے مشرقی قدس میں صہیونی تجاوزات کے اثرات بارے خبردار کیا۔

حماس نمایندوں نے فلسطین، قدس و مسجد الاقصی میں تازہ ترین حالات اور صہونی رژیم کے تجاوزات کے نتایج سے آگاہ کیا اور کہا: اسرائیل کے تحریک آمیز اقدامات سے صورتحال بگڑ سکتی ہے اور دفاع ہمارا جایز حق ہے۔

 

حماس نے اقوام متحدہ نمایندے سے کہا کہ عالمی برداری فلسطین کے ساتھ دوغلی پالیسی سے اجتناب کریں ۔

وینسلند کے ملاقات میں کہنا تھا کہ عالمی برادری  اسرائیلی انتخابات کے نتایج سے آگاہ ہیں اور انہیں فلسطین و اسرائیل مسئلے پر اس کے نتائیج پر تشویش ہے۔

 

اتوار سے صہیونیوں نے اپنی عید کے نام پر  مسجد الاقصی پر آٹھ روزہ یلغار کا آغاز کیا ہے۔/

 

 

نظرات بینندگان
captcha