محمدعلی الحوثی: آئندہ کی جنگ سخت ترین اور دردناک جنگ ہوگی

IQNA

محمدعلی الحوثی: آئندہ کی جنگ سخت ترین اور دردناک جنگ ہوگی

7:50 - December 21, 2022
خبر کا کوڈ: 3513403
ایکنا تھران- محمدعلی الحوثی نے یمن کے دفاع پر تاکید کرتے ہویے کہا کہ گذشتہ آٹھ سالوں کی جنگوں کی برعکس مستقبل کی جنگ سخت ترین جنگ ہوگی۔

ایکنا نیوز- المسیره نیوز کے مطابق یمن کی اعلی سیاسی کونسل کے رکن محمدعلی الحوثی کا کہنا تھا کہ تجاوز کرنے والوں سے جنگ ختم نہیں ہوئی ہے اور آنے والی جنگ دردناک ترین جنگ ثابت ہوگی۔

ان نے یمنی رضا کار فورسز کے کمانڈروں سے گفتگو میں کہا کہ یمن کے عوام کو جاننا چاہیے کہ ہم غاصبوں کے مقابل کھڑے ہیں اور دفاع کرتے رہیں گے ۔

 

الحوثی کا کہنا تھا: یمنی عوام کو معلوم ہے کہ متجاوز طاقتیں انکے درد، مشکلات اور مسائل کے باعث بنی ہیں.

 

انکا کہنا تھا: تجاوز کرنے والوں کے خلاف ہمارے اگلے حملے سخت ترین اور دردناک ترین ہوں گے اور اگر آرامکو آئل فیلڈ کی آگ اس سے پہلے چوبیس گھنٹوں میں بجھ جاتی تھی اب شاید کئی دنوں تک آگ میں جلتا رہے۔/

 

4108509

نظرات بینندگان
captcha