ایکنا نیوز- الدوحه نیوز کے مطابق ثقافتی مرکز کٹارا فاونڈیشن کے مطابق چھٹے بین الاقوامی قرآنی مقابلے «قرآن کو خوبصورت آواز سے حسن بخشیے» منعقد کیا جارہا ہے۔
کٹارا فاونڈیشن کے ڈائریکٹر ابراهیم السلیطی کا کہنا تھا: مقابلوں میں مجموعی طور پر ۵۸۸ امیدوار ۱۹ عربی ممالک اور ۶۸۵ دیگر ۴۸ غیر عرب ممالک سے شریک ہوں گے۔ مصر، سوڈان اور سومالیہ سے سب سے زیادہ ۲۸۰ امیدوار شریک ہیں۔
انکا کہنا تھا: شمالی افریقہ کے بعد شام و عراق اور اسکے بعد خلیج فارس کے ممالک سے زیادہ تعداد میں امیدوار مقابلے میں شریک ہوں گے۔
السلیطی کے مطابق مقابلے کی خاص بات غیر عرب ممالک کی شرکت ہے جہاں 48 غیر عرب ممالک مقابلوں میں شریک ہیں۔
کٹارا فاونڈیشن کے ناظر «خالد عبدالرحیم السید» کا کہنا تھا: مقابلے رمضان المبارک میں قطری چینل کے تعاون سے ہوں گے جہاں چھ ماہرین بطور ججز شریک ہوں گے۔
مقابلوں کے لیے نولاکھ قطری ریال مقرر کیا گیا ہے جسمیں مقام اول پانچ لاکھ، دوم تین لاکھ اور مقام سوم و نفر کو ایک لاکھ ریال دیا جائے گا۔
4108737