ایکنا نیوز کے مطابق یونیورسٹی قرآنی فاونڈیشن کے تعاون سے کرسمس اور میلاد حضرت مسیح(ع)، اور اسی طرح سال 2023 کے آغاز پر امن و محبت اور بقائے باہمی کے فروغ کے لیے ایک خطاطی نمایش سورہ حضرت مریم(س) کے عنوان سے آن لائن منعقد کی گیی ہے.
اس نمایش میں بیس آرٹسٹوں کے اکیس فن پارے خطوط نستعلیق، شکسته نستعلیق، نسخ و ثلث میں خطاطی کے ساتھ پیش کیے گیے ہیں۔
خواہمشند افراد نمایش کے لیے اس لنک کی وزٹ کرسکتے ہیں :
http://exhibition.isqa.ir/index.php?newsid=۴۴
قرآن کریم کی آیت ۳۴ سوره مریم میں حضرت عیسی(ع) کا تعارف خوبصورتی سے کیا جاتا ہے: «یہ ہےعیسی فرزند مریم؛ حق بات جس میں تردید کرتے ہیں.» اس سورہ میں حضرت عیسی(ع) کی ولادت پر تفصیلی گفتگو کی گیی ہے۔
اسی طرح دیگر سوروں جیسے سورہ نساء، توبه، مائده، آل عمران اور سورہ تحریم میں آپ کے بارے میں بات کی گیی ہے. قرآن مجید میں حضرت مسیح(ع) کا نام ۲۳ مرتبه آیا ہے جہاں آپ کو «عیسی» گیارہ مرتبہ اور «مسیح» کے نام سے دو بار اور «ابن مریم» کے نام سے یاد کیا گیا ہے. قرآن مجید میں بزرگ انبیاء کا نام انکی عظمت کی وجہ سے آیا ہے اور اس کا مقصد انکی سیرت پر عمل کی تاکید ہے./