انسان کی خلقت کا ہدف سوره ذاریات کے رو سے

IQNA

سوره های قرآن/ 51

انسان کی خلقت کا ہدف سوره ذاریات کے رو سے

6:09 - December 27, 2022
خبر کا کوڈ: 3513454
تمام مخلوق خدا کا پیدا کردہ ہے اور سب کی خلقت کا ایک مقصد ہے اور قرآن مجید کے مطابق انسان کا مقصد خدا کی عبادت سے مقصد کا حصول پانا ہے۔

ایکنا نیوز- قرآن کریم کا اکیانواں سورہ  «ذاریات» کے نام سے ہے جسمیں 60 آیات ہیں اور یہ سورہ قرآن کے چھبیسویں اور ستائیسویں سورے میں ہے۔ یہ مکی سورہ ہے اور ترتیب نزول کے حوالے سے ستاسٹھواں سورہ ہے جو قلب رسول گرامی اسلام  (ص) پر نازل ہوا ہے.

اس سورہ کو «ذاریات» نام دینے کی وجہ اس کی پہلی آیت ہے. ذاریات جمع ہے «ذاریه» کا جس مطلب ہے ہوا جو چیزوں کو ہوا میں اڑاتا ہے.

سوره ذاریات کا موضوع قیامت ہے. اس سورہ میں توحید اور خلقت میں خدا کی نشانیوں کا ذکر ہے،

 ابراهیم(ع) کے گھر میں فرشتوں کی آمد اور مہمانی اور قوم لوط پر عذاب بارے اطلاع دینا، اسی طرح داستان حضرت موسى(ع) اور قوم عاد، ثمود و قوم نوح کی طرف اشارہ ہوا ہے۔

 

سورۀ ذاریات میں چار قسم کا اشارہ ہے جسمیں قیامت ہونے اور عدل الھی برپا ہونے پر تاکید کی جاتی ہے، یہ قسم «ذاریات»، «حاملات»، «جاریات» و «مقسمات» کے عنوان سے یاد کیا جاتا ہے۔

 

دیگر آیات میں منکرین قیامت کے سست عقیدے، انکو عذاب کے وعدے اور پھر پرہیزگاروں، اہل احسان اور شب بیداری اور انفاق کا ذکر ہے۔

انسانوں کے رزق  اور بعض پیغمبروں کی داستانوں کا ذکر ہے جس میں ابراہیم کے گھر میں فرشتوں کا آنا اور انکو اولاد کی خوشخبری دینا ہے۔

حضرت موسی (ع) کی داستان، قوم لوط، عاد، ثمود و قوم نوح اور عذاب الهی کا ان پر نزول کی طرف اشارہ ہے.

سورے کے آخر میں دوبارہ خدا کی قدرت، انسانوں کا رب کی طرف لوٹ جانا اور شرک کی نفی پر تاکید ہے۔

رسول گرامی کی مخالفت جس طرح سے گذشتہ انبیاء کی مخالفت کی گیی، انکو انتباہ کیا جاتا ہے کہ قیامت ہوگی۔

ایک اور اہم نکتہ جس کی  طرف اشارہ ہوا ہے یہ کہ جن اور انسان ایکدوسرے کے ساتھ رہتے ہیں اور انکی خلقت کا ایک مقصد ہے۔ آیت 56 ذاریات میں کہا جاتا ہے: «وَمَا خَلَقْتُ الْجِنَّ وَالْإِنسَ إِلَّا لِيَعْبُدُونِ: ہم نے انسانوں اور جنوں کو پیدا نہیں کیا مگر یہ کہ وہ ہماری عبادت کریں».

تفسیر المیزان کے مطابق اس آیت میں واضح ہے کہ خلقت کا مقصد خدا کی عبادت ہے اور یہ انسان کا اصلی ترین مقصد تخلیق ہے جس سے انسان خدا کی رحمت کے سایے میں آتا ہے۔

نظرات بینندگان
captcha