خطی نسخے نسل نو کے لیے گرانقدر سرمایہ+ ویڈیو

IQNA

خطی نسخے نسل نو کے لیے گرانقدر سرمایہ+ ویڈیو

7:27 - December 28, 2022
خبر کا کوڈ: 3513465
ایکنا تھران- عراق میں خطی نسخوں کا گرانقدر سرمایہ موجود ہے اور انکی نگہداری کے لئے کاوشیں کی جارہی ہیں۔

ایکنا – الجزیرہ نیوز کے مطاب عراق میں دیگر ممالک کے مقابل زیادہ گرانقدر خطی نایاب نسخے موجود ہیں جو علمی اور تاریخی حوالے سے صدیوں سے یہاں موجود ہیں اور جنگ کے دوران ان نسخوں کو غارت اور نقصان پہنچنے کی اطلاعات ہیں۔

گذشتہ اکتوبر میں ان نسخوں کی نگہداری کا مرکز جو وزارت ثقافت و سیاحت سے وابستہ ہے ان نسخوں کی جمع آوری، مرمت اور نگہداری کی مہم چلائی گیی۔

خطی نسخوں کے مرکز کے ڈائریکٹر احمد کریم العلیاوی کی سربراہی میں قایم کیا گیا جس کے چار شعبے ہیں جنمیں فھرست نویسی، فوٹوگرافی، نگہداری اور مرمت سازی کا حصہ شامل ہے۔

 

ادارے کے ڈائریکٹر کا کہنا تھا: مذکورہ مرکز دیگر اداروں کے تعاون سے ثقافتی سرگرمیوں کو آگے بڑھا رہا ہے۔

العلیاوی نے الجزیره سے گفتگو میں کہا: عراق کے اس خطی مرکز کے پا 47 ہزار خطی نسخے موجود ہیں جو مختلف زبانوں میں ہیں اور ان میں سے بعض ہزاروں سال پرانے ہیں جو عراق اور غیرملکی خطاط کے توسط سے لکھے گیے ہیں۔

 

ویڈیو کا کوڈ

 

ادارے کے ڈائریکٹر کے مطابق مرکز کے پاس گرانقدر علمی سرمایہ موجود ہے جنمیں فارسی، عربی، ترکی، اردو، کردی، فرنچ، انگریزی اور عبری میں نسخے موجود ہیں۔

مذکور خطی نسخے فقہ، قرآنی علوم، فلسفہ، عقاید، زبان اور طبی امور کے بارے میں لکھے گیے ہیں۔/

 

4109747

نظرات بینندگان
captcha