ایکنا- فرنچ 24 نیوز کے مطابق فرانس کے صدر نے اسلام کو بحرآن آمیز مذہب قرار دیتے ہویے اسلامی شدت پسندی سے مقابلہ کا وعدہ کیا جس پر عرب ممالک نے شدید اعتراضات کرتے ہوئے فرنچ مصنوعات کے بائیکاٹ کا مطالبہ کیا ہے۔
میکرون نے خطاب میں وعدہ کیا کہ " اسلامی تجزیہ طلب" افراد سے مقابلہ کیا جائے گا جو فرانس کے معاشرے کو خطرے میں ڈال رہا ہے۔
فرنچ صدر نے اسلام کو بحران پیدا کرنے والا مذہب قرار دیا اور کہا کہ اس حؤالے سے ایک قانون پاس کیا جارہا ہے جس کے مطابق کلیسا اور حکومت الگ ہوں گے۔
صدر میکرون کے اس گستاخانہ بیان پر سوشل میڈیا میں بھی اعتراضات کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے جس میں فرنچ مصنوعات کے بائیکاٹ کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔
کویت میں اعلی کونسل نے فیصلہ کیا ہے کہ سوپر مارکیٹوں سے تمام فرنچ مصنوعات کو اٹھا لیا جائے گا اور ان پر پابندی ہوگی۔
کویت میں وزارت امور خارجہ نے فرانس میں اس طرح کے رویے اور اسلام کو دہشت گردی سے جوڑنے پر انتباہ جاری کیا ہے۔/
4110417