الجزایر کی میزبانی میں اسلامی تعاون تنظیم کا اجلاس

IQNA

الجزایر کی میزبانی میں اسلامی تعاون تنظیم کا اجلاس

8:02 - December 30, 2022
خبر کا کوڈ: 3513476
ایکنا تھران- او آئی سی کا ستارواں اجلاس انتیس اور تیس جنوری کو الجزایر میں ہوگا۔

ایکنا- الخبر نیوز کے مطابق الجزایری پارلیمنٹ کے بیان کے مطابق مذکورہ اسلامی ممالک کا اہم اجلاس بین الاقوامی «عبداللطیف رحال» ہال میں «اسلامی دنیا، جدید چیلنجیز اور ترقی» کے عنوان سے منعقد ہوگا جسمیں اسلامی ممالک کے ممبران شرکت کریں گے۔

 

بیان میں کہا گیا ہے کہ اسلامی کانفرنس مشترک اقدام اور وحدت کے لیے ایک مرکز ہوگا تاکہ اسلامی ممالک کی قدرت و طاقت اور کردار کو عالمی سیاسی اور اقتصادی میدان میں اجاگر کیا جاسکے۔

 

بیان میں کہا گیا ہے: کانفرنس سے تین دن قبل اٹھتالیسویں خصوصی ایگزیکٹو کمیٹی کی نشست ہوگی اور اسی طرح  خصوصی کمیٹیوں اور عربی، افریقی، اور ایشیائی ممالک کی کمیٹیوں کی نشست میں مشاورت ہوگی۔

 

اس اجلاس کے ہمراہ مسلم خواتین کا دسواں اجلاس بھی منعقد کیا جارہا ہے۔

 

اسلامی تعاون تنظیم کا قیام سال ۱۹۹۹ عمل میں لایا گیا جس کا مقصد اسلامی وحدت کو اجاگر کرنا اور اسلامی ممالک میں مسائل کا حل کرنا تھا۔

 

او آئی سی میں 54 ممالک ممبر ہیں اور اسکا مقصد اسلامی اصول و اقدار کو اجاگر کرنا اور ان ممالک میں تعلقات کا استحکام بتایا گیا تھا۔/

 

4110558

نظرات بینندگان
captcha