ریڈیو قرآن کویت کے سال 2023 میں پروگراموں کی تفصیل

IQNA

ریڈیو قرآن کویت کے سال 2023 میں پروگراموں کی تفصیل

7:43 - December 31, 2022
خبر کا کوڈ: 3513481
ایکنا تھران- ریڈیو قرآن انچارج «عبدالرحمن ابا ذراع المطیری» نے سال نو کی قرآنی تفصیلات پیش کردی۔

ایکنا – نیوز ایجنسی «بوابة الأخبار» کے مطابق ریڈیو قرآن کویت کے سربراہ  «عبدالرحمن ابا ذراع المطیری»، نے وزارت ثقافت کے ہال میں خطاب میں سال نو اور «جنوی، فروری، مارچ» پروگرامز کی تفصیل پیش کی۔

 

اس پروگرام میں وزارت اطلاعات کے سیکریٹری «یوسف السریع» اور دیگر اعلی حکام شریک تھے جہاں خطاب میں ریڈیو قرآن سربراہ کا کہنا تھا: ۴ ہر روز چار پروگرام بعنوان «تباشیر الصباح»، «مسیرة الخیر»، «واحة المستمعین» اور «طریق الایمان» لائیو نشر ہوں گے۔

 

انکا کہنا تھا کہ ہفتے میں تین اور پروگرام «مساحة للحوار»، «محراب الدعوة» اور «اقرأ» کے عنوان سے برراہ راست نشر ہوں گے۔

 

المطیری نے دیگر پروگراموں کے حوالے سے کہا: «صروح قیمیة» کے عنوان سے ایک اور پروگرام نشر ہوگا جو۳۰ منٹ پر مشتمل ہوگا۔

 

ریڈیو قرآن انچار کے مطابق «لها» کے عنوان سے پروگرام خواتین سے مخصوص ہوگا.

 

«یوسف السریع»، سیکریٹری وزارت اطلاعات نے خطاب میں قرآنی کاوشوں کو سراہتے ہویے کہا کہ ہمارے ریڈیو کے سننے والی ملکی اور غیرملکی ہے اور ضرورت ہے کہ اپ ڈیٹ مناسب اور مفید پروگرام نشر کیا جائے.

 

4110648

نظرات بینندگان
captcha