موسی؛ دشمن کے گھر میں پرورش

IQNA

قرآنی شخصیات/ 24

موسی؛ دشمن کے گھر میں پرورش

9:29 - January 01, 2023
خبر کا کوڈ: 3513489
حضرت موسی (ع) بنی اسرائیل کا عظیم ترین پیغمبر ہے جس نے بنی اسرائیل کو فرعونیوں سے نجات دی اور موسی نے خدا کے امر سے فرعون کے گھر پرورش پائی۔

ایکنا نیوز- حضرت موسی(ع)، فرزند عمران نسل لاوی بن یعقوب سے بتایا جاتا ہے. انکے والد کا نام تورات میں«عمرام» ہے اور عربی لهجه میں عمران بولا جاتا ہے اور مسلمان انکو عمران پڑھتے ہیں.

موسی(ع) حضرت ابراہیم کی وفات کے ڈھائی سو سال بعد پیدا ہوئے اور وہ فرعون کا دور تھا جس نے حکم دیا تھا کہ تمام بنی اسرائیل کے بچوں کو قتل کیا جائے اور لڑکیوں کو قیدی بنائی جائے، بعض مورخین کے مطابق انہیں خوف تھا کہ بنی اسرائیل طاقت ور ہوگا تو انکے دشمنوں سے اتحاد بنا لے گا اسی لیے اس نے حکم دیا تھا کہ ہر پیدا ہونے والے بچے کو قتل کیا جائے اور بعض مورخین کہتا ہے کہ فرعون نے خواب دیکھا تھا کہ ایک لڑکا پیدا ہوگا جو انکی حکومت ختم کردے گا۔

 

قرآن کے مطابق پیدا ہونے کے بعد حضرت موسی(ع)، کی ماں (یوکابد) پر خدا نے وحی کی کہ وہ موسی کو ودھ پلا کر ایک صندوق میں رکھ کر دریا میں چھوڑ دے۔ موسی کی ماں نے ایسا ہی کیا اور اپنی بیٹی کو صندوق کے پیچھے روانہ کیا، خدا نے انکو تسلی دی کہ موسی لوٹ جائے گا۔

فرعون کے گھرانے کا ایک فرد (زوجہ یا دختر فرعون)، نے پانی سے موسی کو پکڑا اور بچے کی محبت میں گرفتار ضد کیا کہ اس کو وہ پال لیں گے، موسی کسی خاتون کو دودھ نہیں پی رہا تھا بلا آخر انکی بہن کی تجویز پر انکی ماں کو بطور دایہ بلایا گیا اور موسی نے دودھ پینا شروع کیا۔

موسی فرعون کے گھر میں پلا بڑھا اور فرعون بھی انکو چاہتا تھا مگرموسی جو ایک طاقتور جوان بن گیا تھا توحید کی طرف مائل تھا اور ایک مظلوم قوم پر ستم کو پسند نہیں کرتا تھا۔

ایک دن جب دیکھا کہ ایک مصری (قبطی)  بنی اسرائیل کے آدمی کو مار رہا ہے تو اس کے دفاع میں آگے بڑھا اور ایک مکہ قبطی کو مارا وہ وہی ہلاک ہوا . انکو خبر ملی کہ اس جرم میں انکو قتل کیا جائے گا لہذا موسی فرار ہوا.

موسی مصر سے فرار ہوا اور مدین پہنچا وہاں دیکھا دو خواتین بھیڑ بکریوں کا پانی پلانے لاین میں تھے موسی نے انکی مدد کی اور اتفاق سے انکے گھر پہنچے، وہ حضرت شعیب کی لڑکیاں تھیں اور انکی تجویز پر موسی نے ان سے شادی کی اور دس سال تک حضرت شعیب کے ساتھ رہے اور ان کسب فیض کیا۔/

نظرات بینندگان
captcha