شهید سلیمانی کا عظیم ترین کام حفظ، پرورش، مسلح اور مقاومت کی تجدید حیات ہے

IQNA

رهبر معظم انقلاب:

شهید سلیمانی کا عظیم ترین کام حفظ، پرورش، مسلح اور مقاومت کی تجدید حیات ہے

7:56 - January 03, 2023
خبر کا کوڈ: 3513507
ایکنا تھران- حضرت آیت‌الله خامنه‌ای نے سردار سلیمانی کی فیملی اور سلیمانی کمیٹی کے اراکین سے ملاقات میں مقاومتی بلاک کو دوبارہ زندہ کرنے، انہیں صیہونی رژیم کے مقابلے مسلح کرنے اور انکی پیشرفت میں کردار کو عظیم کارنامہ قرار دیا۔

ایکنا- رہبری ویب سائٹ کے مطابق رہبر معظم حضرت آیت‌الله خامنه‌ای کی فیملی اور شھید سلیمانی کمیٹی کے اراکین سے ملاقات میں کہا" معنوی و مادی لحاظ سے مقاومتی بلاک کو دوبارہ زندہ کرنے، انہیں  صیہونی رژیم  اور امریکی مفادات کے مقابل مسلح کرنے اور انکی پیشرفت میں کردار کو عظیم کارنامہ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ سیدحسن نصرالله کی گواہی کہ  سردار سلیمانی نے کتنا عظیم ترین کام انجام دیا ہے کافی ہے کہ انکے کام کی اہمیت کو سمجھا جائے۔

 

رهبر انقلاب نے صہیونیوں کے مقابل فلسطینی کی بڑھتی طاقت کو مقاومت اور اسی طرح شام و عراق میں انکی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہویے کہا کہ سردار سلیمانی نے دفاع مقدس کے تجربوں کا بھرپور استفادہ کیا اور اور اسی بنیاد پر عظیم کام انجام دیا۔

 

انہوں نے کہا کہ داعش جیسی آفت کو روکنے اور قصہ تمام کرنے اور انکو جڑ سے اکھاڑنے میں سردار سلیمانی کا کردار نا قابل فراموش ہے اور ان تمام امتحانات میں وہ کامیاب رہے۔

 

حضرت آیت‌الله نے ایک اور حصے میں سردار کے پروگرام اور تقریبات میں عوام کے جوش و خروش سے حصہ لینے کو سردار سلیمانی کے اخلاص کی نشانی قرار دیا.

 

حضرت آیت‌الله نے تمام شھدا بالخصوص سردار سلیمانی  کی یاد کو زندہ رکھنے پر زور دیتے ہویے کہا: تمام ثقافتی اور دیگر زرائع کو استعمال میں لاکر کوشش کرنی چاہیے تاکہ شہید کی یاد زندہ رہے اور لوگ ان کے کارناموں سے آگاہ حاصل کریں./

 

4111242

نظرات بینندگان
captcha