روہنگیا مظلوموں کی وطن واپسی کی درخواست

IQNA

روہنگیا مظلوموں کی وطن واپسی کی درخواست

8:04 - January 03, 2023
خبر کا کوڈ: 3513510
ایکنا تھران- بنگلہ دیش میں موجود ہزاروں روہنگیا پناہ گزینوں نے سال 2023 میں وطن واپس جانے کی درخواست کی ہے۔

ایکنا- نیوز چینل الجزیره کے مطابق ہزاروں روھنگیا پناہ گزینوں نے بنگلہ دیش کے مہاجر کیمپوں سے ایک مظاہرے کے دوران درخؤاست کی ہے کہ انہیں باعزت طریقے سے وطن واپسی کی سہولت فراہم کی جائے۔

مظاہرے کے شرکاء نے پلے کارڈ اٹھائے تھے جن پر لکھا تھا : سال 2023 کو واپسی کا سال ہونا چاہیے، سال نو میں روھنگیا کی مسکراہٹ واپس آنی چاہیے۔

مظاہرین نے اس بات پر رنج و غم کا اظھار کیا کہ انکے بیٹے اور اولاد بنیادی سہولیات سے محروم ہیں اور مہاجر کیمپوں میں بدترین حالات سے دوچار ہیں۔

 

روہنگیا مہاجرین نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ کو ان کو وطن واپسی کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔

اقوام متحدہ کے مطابق بودھ مسلح شدت پسندوں نے پچیس اگست 2017 کو قتل عام کیا اور انکے مظالم کی وجہ سے لاکھوں روہنگیا دیگر ممالک میں فرار پر مجبور ہوئے۔

میانمار کی حکومت نے ظالمانہ اقدام میں روہنگیا قوم کی شہریت کو منسوخ کیا اور اس کے نتیجے میں لاکھوں افراد اپنے ہی ملک میں آوارہ ہوئے۔

اقوام متحدہ کے ادارے یونیسف کے مطابق اس وقت لاکھوں روہنگیا پناہ گزین بنگلہ دیش کے کیمپوں میں سخت حالات میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔/

 

4111331

نظرات بینندگان
captcha