ایکنا- نون نیوز ایجنسی کے مطابق عراق اور شیعہ دنیا کے نامور مرجع تقلید آیت الله سیستانی نے منگل کو اپنے دفتر میں شیعہ افغانی علما سے ملاقات کی۔
آیت الله سیستانی کی ویب سائٹ کے مطابق اس ملاقات میں افغان علما نے افغانستان کی صورتحال پر بریف کیا اور وہاں کے مسایل پیش کیے۔
آیت الله سیستانی نے افغان عوام اور بالخصوص خواتین پر مظالم پر افسوس کا اظھار کرتے ہوئے ان سے ہمدردی کا اظھار کیا۔
شیعہ دنیا کے مرجع تقلید نے تاکید کی کہ عالمی برادری اور بالخصوص اسلامی ممالک ان حالات میں افغان عوام کو اکیلا نہ چھوڑے اور انکے مسائل کے لیے کسی کوشش سے دریغ نہ کریں۔
آیت الله سیستانی نے وحدت، یکجہتی اور بقائے باہمی پر زور دیتے ہویے کہا: افغان حکومت سے تشدد اور جنگ و جدل سے پرہیز کیا جائے اور افغان عوام کے مسائل کے حل کے لیے افغان علما مناسب طریقے سے راہ حل تلاش کریں۔/
4112113