ایکنا- المنار نیوز کے مطابق صہونی رژیم کی جانب سے سخت ترین رکاوٹوں کے باوجود جمعہ کی فجر ہی سے ہزاروں فلسطینی مسجد الاقصی پہنچنے میں کامیاب ہوئے جنہوں نے نماز فجر اور جمعہ یہاں ادا کی۔
گذشتہ روز رہنماوں کی جانب سے کہا گیا تھا کہ مسجد الاقصی کی تقیسم کی سازش کے خلاف فلسطینی فجر اور جمعہ کے لیے بھرپور تعداد میں یہاں آئے تاکہ صہیونی شدت پسندوں کی سازشوں کو ناکام بنایا جاسکے۔
برطانوی کابینہ کے مسلمان وزیرلارڈ طارق احمد نے بھی گذشتہ روز یہاں مسجدالاقصی میں حاضری دی اور نماز ادا کی۔
قدس شریف میں برطانوی قونصلیٹ نے ٹویٹ کیا تھا کہ ایک مسلمان ہونے کے ناطے انہوں نے اس موقع کو غنمیت سمجھا اور یہاں نماز ادا کی۔
قونصلیٹ کے بیان کے مطابق طارق احمد جو برطانوی کابینہ میں میڈل ایسٹ امور کے وزیر ہے وزیر بننے کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ وہ مقبوضہ علاقوں کا دورہ کررہے ہیں۔
انہوں نے بدھ کو فسلطینی وزیرخارجہ ریاض المالکی اور صہیونی وزیرخارجہ الی کوهن سے ملاقات کی ہے۔
جمعرات کو اداره اوقاف اسلامی قدس نے طارق احمد کی مسجدالاقصی آمد پر انکا استقبال کیا۔
طارق احمد نے مسجد کا دورہ اور اس موقع پر نماز ادا کی اور اداره اوقاف اسلامی اور متولی مسجد شیخ عزام الخطیب سے ملاقات کی۔
انہوں نے ٹوئٹ کیا ہے: مسجد مبارک الاقصی کی زیارت اور شیخ عزام الخطیب سے ملاقات قابل فخر ہے۔
انکا کہنا تھا کہ میں نے قدس پر اردن کی مالکیت اور امن پر تاکید کی۔
برطانوی وزیر نے بدھ کو رام الله میں فلسطینی تاجروں کے وفد اور صدر کے معاون خصوصی محمود الهباش سے بھی ملاقات کی ۔
برطانوی قونصلیٹ کے مطابق طارق احمد نے شهر الخلیل کا بھی دورہ کیا ہے۔/
4114246