شارجه قرآنی کمپلیکس قرآنی و اسلامی سرگرمیوں کا مرکز

IQNA

شارجه قرآنی کمپلیکس قرآنی و اسلامی سرگرمیوں کا مرکز

8:13 - January 15, 2023
خبر کا کوڈ: 3513594
ایکنا تھران- عربی ممالک اور خلیج فارس مطالعاتی کونسل کے وفد نے شارجہ کمپلیکس کے دورے پر اس مرکز کو قرآنی مینارہ قرار دیا۔

ایکنا- الشارقه 24 نیوز کے مطابق عربی ممالک اور خلیج فارس مطالعاتی کونسل نے شارجہ کمپلیکس کو عالمی معیار کا مرکز توصیف اور اسے قرآنی علوم کا خزانہ قرار دیا۔

عربی ممالک اور خلیج فارس مطالعاتی کونسل کے وفد نے اس قرآنی مرکز کو قابل تعریف قرار دیتے ہوئے کہا: اس مرکز میں منفرد انداز میں کام کیا جاتا ہے اور یہ اہل علم کے لیے چراغ راہ کی حیثت رکھتا ہے جہاں نہ صرف قرآنی علوم بلکہ دیگر موضوعات پر کافی مواد موجود ہے اور یہاں آنے والے قرآنی علوم کے ساتھ تاریخ اور اسلامی تمدن سے آشنا ہوسکتے ہیں۔

 

مذکور وفد کا شارجہ کمپلیکس آمد پر  قرآنی کمپلیکس کے سربراہ عبدالرحمن طاہر نے استقبال کیا اور اس مرکز کی سرگرمیوں کے حوالے سے بریفینگ دی۔

اس دورے میں عربی ممالک اور خلیج فارس مطالعاتی کونسل کے چالیس رکنی وفد نے مختلف شعبوں کا دورہ اور خطی نسخوں کی نمایش دیکھی اور دیگر سرگرمیوں سے آگاہی حاصل کی۔

 

عربی ممالک اور خلیج فارس مطالعاتی کونسل کے وفد نے شارجہ کمپلیکس کے ریڈیو اور ٹیلی ویژن چینل اسٹوڈیو کا بھی دورہ کیا جہاں جدید ترین ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جاتا ہے ۔

عربی ممالک اور خلیج فارس مطالعاتی کونسل وفد کو دورے کے اختتام پر قرآن کریم کی تاریخ اور جدید ٹیکنالوجی سے استفادے کے حوالے سے ڈکومنٹری دکھائی گیی۔/

 

4114469

نظرات بینندگان
captcha