وہ قاری جو کم عمری میں استاد بنا

IQNA

تلاوت قرآن کا ہنر/ 23

وہ قاری جو کم عمری میں استاد بنا

5:19 - January 26, 2023
خبر کا کوڈ: 3513674
شحات محمد انور معروف ترین مصری قراء میں شمار ہوتا ہے جنکی ایسی صلاحیت تھی کہ کم عمری ہی میں استاد کے نام سے مشہور ہوا۔

ایکنا نیوز- استاد شحات محمد انور یکم جولائی ۱۹۵۰ کو مصری صوبہ قھلیہ کے گاوں کفرالوزیر، میں پیدا ہوئے۔ تین مہینے کا تھا کہ انکے والد دنیا سے رخصت ہوئے، آٹھ سال کی عمر میں وہ حافظ قرآن بنا۔

معروف اساتذہ جیسے «سعيد عبدالصمد الزناتى» اور «حمدى زامل» ان قرآء میں شامل ہیں جنکی محافل میں استاد شحات انور کو کم عمری میں سننے کا موقع ملتا اور اسی لیے وہ قرآت کی طرف مائل ہوا. استاد شحات انور کی خاص بات یہ تھی کہ انہوں نے اس شعبے میں تیزی سے ترقی کی. بیس سال سے کم عمری ہی میں اچھی تلاوت کی بنا پر وہ معروف ہوچکا تھا۔ شحات محمد انور نے اسی جوانی میں ایک نام پیدا کرلیا تھا۔

اپنے بچپن کے ایام بارے انکا کہنا تھا: « اس کم عمری میں حفظ کی سعادت حاصل کرنے کی وجہ سے مجھ پر خاص عنایت ہوئی اور دوسری جانب اچھی تلاوت بہترین انداز تلاوت کی وجہ سے لوگوں میں میں بنام « چھوٹا استاد» مشہور ہوا تھا».

جوانی میں بہترین تلاوت مختلف محافل و مجالس میں فن دکھانے کی وجہ سے وہ کافی مشہور ہوا تھا اور اسی لیے شهر «ميت غمر» کے حاکم نے انہیں خط لکھ کر انہیں اس محفل میں دعوت دی تھی کہ وہ آکر ریڈیو قرآن مصر کے پہلے سربراہ مرحوم ڈاکٹر «كامل البوهی» کی موجودگی میں ایک بڑی محفل میں تلاوت کریں. اس کے بعد انہیں رسمی طور پر ریڈیو قرآن مصر میں تلاوت کی دعوت ملی. ریڈیو قرآن مصر میں موجود ماہرین اور ججز انکی تلاوت سے حیرت زدہ ہوئے اور ان کو مشورہ دیا کہ وہ موسیقی کی کلاس میں شرکت کریں. دو سال بعد یعنی سال 1979 میں وہ ریڈیو میں باقاعدگی سے پروگرام پیش کرنے لگا۔

استاد شحات انور نے متعدد بار مصر سے باہر دیگر ممالک جیسے،  لندن، لاس‌آنجلس، آرجنٹائن، اسپین، فرانس، برازيل، خلیجی ممالک، نایجیریا، زَئير، كیمرون اور دیگر اسلامی ممالک میں تلاوت کو جوہر دکھایا۔

شحات محمد انور کے تین بیٹے اور چھ بیٹیاں ہیں اور سب حافظ کل قرآن ہیں، «انور شحات محمد انور» اور «محمود شحات محمد انور» از استاد شحات انور کے معروف بیٹے ہیں۔

انہوں نے عمر کے آخری چار سال بیماری میں بسر کیے اور تلاوت نہیں کرسکتے تھے اور اکثر ہسپتال میں ہوتے تھے اور بلا آخر 57 سال کی عمر میں دار فانی سے کوچ کرگئے۔/

نظرات بینندگان
captcha