ایکنا نیوز کے مطابق المیادین نیوز ایرانی عوام کے جشن بارے تصاویر کے ساتھ رپورٹ میں لکھتا ہے: انقلاب اسلامی کے دن ایران کے ۱۴۰۰ شهرو ں اور ۳۸ هزار گاوں اور دیہات میں لوگوں نے ریلیوں اور جشنوں میں شرکت کیں۔
المیادین کے مطابق ریلی میں ایرانی بیلسٹیک میزائیل عماد، سجیل اور ڈرون طیارہ شاهد ۱۳۶ اور مهاجر۶ اینٹی میزائیل سسٹم سمیت دیگر اعلی اور جدید ہتھیاروں کی نمایش کی گیی۔
العهد
خبررساں ادارے «العهد» کے مطابق انقلاب اسلامی ایران کے سینکڑوں شہروں میں جشن منایا گیا اور تھران میں ایرانی صدر «سید ابراهیم رئیسی» نے ریلی سے خطاب کیا۔
المنار
نیوز چینل «المنار» نے ریلی اور جشن تقاریب کی تصاویر کے ساتھ لکھا ہے کہ انقلاب ایران کا جشن مختلف شہروں میں جاری ہے۔
اسپوٹنیک
روسی نیوز «اسپوٹنیک» لکھتا ہے کہ انقلاب اسلامی ایران کا جشن جاری ہے اور ریلی میں جدید میزائیل عماد اور ڈرون طیاروں کی نمائش کی جارہی ہے۔
المسیره
یمنی نیوز «المسیره: لکھتا ہے کہ انقلاب اسلامی ایران کا جشن مختلف شہروں میں جاری ہے اور بڑا جشن پروگرام تھران میں ہورہا ہے۔
فرنچ نیوز
فرانس کے میڈٰیا میں اس جشن بارے لکھا ہے: سرد موسم کے باوجود بڑی تعداد میں لوگ تھران میں نکل پڑے ہیں اور «مرگ بر آمریکا» اور «مرگ بر اسرائیل» کے نعرے لگا رہے ہیں۔
فرنچ نیوز لکھتا ہے کہ عوام نے ایرانی سپریم لیڈر آیتالله علی خامنهایاور بانی انقلاب آیتالله روح الله خمینی، کے علاوہ قاسم سلیمانی کے تصاویر اٹھائے ہیں اور بینرز لگایے گیے ہیں جن پر لکھا ہے «ہم آخر تک کھڑے ہیں»، «ایران متحد ایران طاقتور» اور «ہم پیرو رہبر ہیں»
عربی 21
عربی نیوز «عربی ۲۱» نے جشن تصاویر کے ساتھ ایرانی صدر «سید ابراهیم رئیسیکی تصویر لگا کر لکھتا ہے: ایرانیوں نے ریلیوں میں امام خمینی(ره) کی تصاویر کے ساتھ جشن منایا۔
رشیا الیوم
نیوز ایجنسی «رشیا الیوم» ایرانی عوام نے تھران اور دیگر شہروں میں جشن انقلاب منایا اور ان ریلیوں میں جدید اور بھاری ایرانی ہتھیاروں کی نمایش کی گیی۔
صدائے افغان (آوا)
خبر رساں ادارے صدای افغان (آوا) نے لکھا ہے ایرانی عوام کا جشن جاری ہے اور مختلف شہروں اور دیہات میں عوام نے صبح ہی سے جشن میں شرکت کی ہے۔
i۲۴news.tv
خبررساں ادارے «i۲۴news.tv» نیز عوام ایرانی انقلاب کی سالگرہ میں جشن منا رہے ہیں اور لوگ ریلی میں «مرگ بر آمریکا» و «مرگ بر اسرائیل» کے نعرے لگا رہے ہیں۔
شامی نیوز ایجنسی (سانا) اور یمن نیوز کے «سبأ» نیوز نے بھی ایران کے اسلامی انقلاب جشن کو کوریج دیا ہے اور لکھتا ہے عوام بھرپور انداز میں شریک ہیں۔
«میڈل ایسٹ نيوز» عربی لکھتا ہے: تھران اور دیگر ایرانی شہروں میں جشن انقلاب جاری ہیں اور ان ریلیوں میں ایرانی بیلسٹک میزائیلوں اور ڈرون طیاروں کی نمایش کی جارہی ہے۔
لبنانی نیوز «ال بیسی» ، مصری نیوز «العاصمه» اور «الیوم السابع» نیوز نے بھی انقلاب اسلامی کی سالگرہ کو کوریج دیا ہے اور لکھتا ہے کہ لوگوں نے بھرپور انداز میں جشن منا کر انقلاب کے خلاف سازشوں کے خاتمے کا اعلان کردیا ہے۔
ایرانی وزیرخارجہ امیرعبداللهیان کو مختلف ممالک کے وزرائے خارجہ کی جانب سے تہنیتی پیغامات موصول ہورہے ہیں۔
چین، ہندوستان، تاجیکستان، تھائی لینڈ اور بلغاریہ سمیت دیگر ممالک کے .وزارئے خارجہ نے انقلاب اسلامی کی سالگرہ پر مبارکبادی کے پیغامات جاری کیے ہیں۔
ملایشیاء کے علاوہ عرب ممالک قطر، عمان، کویت اور عرب امارات نے بھی پیغامات جاری کرکے مبارک باد پیش کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق مختلف ممالک کے وزرائے خارجہ نے مبارکبادی کے پیغامات میں ایرانی ترقی کے اعتراف کرکے انکی مزید ترقی کے لیے نیک خواہشات کا اظھار کیا ہے۔/
4121288