زلزلے کے بہانے مسجدالاقصی کی تخریب کی سازش

IQNA

زلزلے کے بہانے مسجدالاقصی کی تخریب کی سازش

7:57 - February 15, 2023
خبر کا کوڈ: 3513764
ایکنا تھران: امام جماعت و خطیب مسجدالاقصی شیخ عکرمه صبری نے خبردار کیا کہ اسرائیل شام و ترکی زلزلے کے بہانے مسجد الاقصی کی تخریب کی کوشش کرسکتا ہے۔

ایکنا- خبررساں ادارے سوالیف  کے مطابق شیخ عکرمه صبری، امام جماعت و خطیب مسجدالاقصی نے حقیقت ٹیلی ویژن سے گفتگو میں کہا: صیہونی رژیم کو توقع تھی کہ شاید اس زلزلے کا اثر مسجدالاقصی پر بھی پڑے تاکہ وہ اس بہانے مسجد کی کھدائی اور مسجدالاقصی کی تخریب کی سازش پر عمل کرسکے۔

 

صبری کا کہنا تھا: سال 2022 کو مسجد الاقصی پر یلغار کے حوالے سے بدترین سال تھا اور خاص کر

انہوں نے اس کو روٹین بنایا تھا تاکہ مسجد الاقصی پر اپنا دائمی حق جتا سکے اور اس کو قانونی شکل دی جائے تاہم مقاومت نے انکو کامیاب نہ ہونے دیا۔

 

انکا کہنا تھا: مسجدالاقصی پر صیہونی آباد کار اسرائیلی فورسز کی حمایت کے ساتھ کرتے ہیں اوران میں اتنی جرات نہیں کہ وہ فورسز کے بغیر ایسا کرسکے.

 

شیخ عکرمه صبری نے ٹیلی ویژن چینل سے گفتگو میں مزید کہا: مسجدالاقصی میں بے تحاشا کھدائی کی وجہ سے صہونی رژیم توقع کررہا تھا کہ حالیہ زلزلے سے اس مسجد پر اثر ہوگا تاکہ وہ اس بہانے کھدائی اور تخریب کرسکے۔

 

صبری کا کہنا تھا:  زلزله سال ۱۹۲۷ جو فلسطین میں آیا اس سے مسجد متاثر ہوئی تاہم جلد اس کی مرمت کی گیی ۔خطیب مسجدالاقصی نے  بن گویر کی شدت پسندانہ سوچ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس سے خود صہیونی کابینہ میں شدید اختلافات پیدا ہوچکے ہیں اور عالمی سطح پر بھی انکی حمایت میں نمایاں کمی آئی ہے۔

 

انکا کہنا تھا: شهر بیت‌المقدس بھی مکه مکرمه اور مدینه منوره کی طرح مسلمانوں کے دلوں میں رہتا ہے اور اسکو لوگوں کے دلوں سے نکالنے کی تمام سازشیں ناکام ہوں گی۔/

 

4122107

نظرات بینندگان
captcha