آرسنل کلب کی جانب سے زلزلہ متاثرین کی امداد

IQNA

آرسنل کلب کی جانب سے زلزلہ متاثرین کی امداد

7:59 - February 15, 2023
خبر کا کوڈ: 3513765
ایکنا تھران: آرسنل فٹبال کلب شام و ترکی زلزلے کے متاثرین کے لیے مختلف اداروں کے ساتھ تعاون کرے گا۔

ایکنا- اناطولیہ نیوز کے مطابق معروف انگلش فٹبال کلب جسکا مرکز لندن میں واقع ہے شام و ترکی زلزلہ متاثرین کی امداد کے لیے برطانوی مسلم کیمونٹی کے ساتھ تعاون کرے گا۔

 

شمالی لندن کی فینزبری پارک مسجد کے سربراہ محمد کوزبار نے اناطولیہ نیوز سے گفتگو میں کہا: انہوں نے ہم سے رابطہ کیا اور تجویز دی کہ وہ خوراک اور بعض دیگر اشیاء کے حوالے سے امداد فراہم کرسکتے ہیں۔

 

آرسنل کلب نے ٹوئٹ میں زلزلہ متاثرین سے ہمدردی کا اظھار کیا ہے. پیغام میں کہا گیا ہے: اس خبر سے ہم غمزدہ ہوگیے اور ہمارا دل متاثر ہوا اور ترکی شام زلزلے سے ہمیں گہرا دکھ پہنچا ہے۔

 

ارسنل فٹبال کلب جو  Save the Children، ادارے کے ساتھ وابستہ ہے انہوں نے امداد رسانی پر تاکید کی ہے۔

 

 

آرسنل کلب متاثرین اور بالخصوص بچؤں کی مدد کے لیے تیار ہے تاکہ انکی بروقت امداد رسانی ممکن ہو۔

 

Save the Children ادارے کے کےعلاوہ  HIS Church، فلاحی ادارے کے ساتھ بھی ہم ہر تعاون کے لیے آمادہ ہیں۔

 

حالیہ ترکی اور شام کے زلزلے میں بڑی تعداد میں لوگ ہلاک ہوئے ہیں اور ان دوممالک میں جانی اور مالی نقصانات کافی زیادہ ہوا ہے اور دنیا بھر سے انکی امداد کے لیے سرگرمیاں شروع ہوچکی ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ مشرقی لندن کی جامع مسجد نے اعلان کیا تھا کہ مختلف اداروں کے تعاون سے زلزلہ متاثرین کے لیے اقدام کیا جائے گا۔/

 

4122052

نظرات بینندگان
captcha