ایکنا- ویب سائٹ الیوم السابع کے مطابق پورٹ سعید کے گورنر بریگیڈیر عادل الغضبان نے چھٹے پورٹ سعید بین الااقوامی قرآنی مقابلوں کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی جہاں حفظ اور سوزخؤانی کے مقابلے جاری ہیں۔
مذکورہ قرآنی مقابلے سترہ فروری سے مسجد العباسی میں شروع ہوچکے ہیں۔
پورٹ سعید کے گورنر نے مقابلوں میں تمام انتظامات اور کاوشوں کا جایزہ لیا جس کے مطابق دنیا کے پینسٹھ ممالک جیسے امارات، تیونس، الجزایر، سوڈان، فلسطین، اردن، نایجریه، کینیا، کینیڈا، لبنان، مراکش، امریکا، یمن، ایتوپیا، انڈونیشیا، یوگنڈا، پاکستان، چاڈ اور ہندوستان وغیرہ شامل ہیں۔
انہوں نے پورٹ سعید مقابلوں کی اہمیت پر تاکید کرتے ہویے کہا کہ ایسے مقابلوں کے انعقاد سے مصر کی اہمیت اجاگر ہوتی ہے۔
پورٹ سعید کے گورنر نے مقابلوں میں میڈیا کوریج کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ مقابلوں میں منتظمین نے پانچ سال سے یہ کاوش شروع کی ہے جس کو اجاگر کرنے کی ضرورت ہے۔/
4123376